رغبت مری، رقیب سے فرصت ملے تو دیکھنا دل کو مرے قریب سے، فرصت ملے تو دیکھنا
ظالم ہی کے قریب ہیں، مانا کہ ہم عجیب ہیں رہتے ہیں کیوں عجیب سے، فرصت ملے تو دیکھنا
کیسی خلش، کسک ہے کیوں، معدوم وہ چمک ہے کیوں کیا ہے گلہ نصیب سے، فرصت ملے تو دیکھنا
یہ جو ترے قریب ہیں، کیا واقعی حبیب ہیں یا ہیں فقط حبیب سے، فرصت ملے تو دیکھنا
راغبؔ کی کیا ہے شاعری، سورج کی نرم روشنی مہتاب سا ادیب سے، فرصت ملے تو دیکھنا
افتخار راغبؔ ریاض، سعودی عرب
Your email address will not be published. Required fields are marked *
Comment *
Name *
Email *
Website
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2025 Rahbar International
Leave a Reply