وہ میرے دل کو شب و روز کیا دکھاۓ گا
اسے بھی یار یقیناً کوئی ستاۓ گا
ذرا بتاؤ کہ دولت سے پیار ہو جس کو
بھلا وہ پیار کسی سے کبھی نبھاۓ گا
بہت وہ یاد کرے گا مری وفا اس دن
وہ پیار کو مرے جس روز جان جاۓ گا
لگایا دل ہے محبت ہے پیسے سے اس کو
کسی غریب سے وہ دل کیا لگاۓ گا
جو پی کے آیا وہی معتبر سہیل ہے اب
وہ رنگ آج کی محفل میں پھر جماۓ گا
سہیل نور (جگتدل)
اسسٹنٹ ہیڈ ٹیچر
کولکاتہ میونسپل کارپوریشن اسکول
Leave a Reply