تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

خصوصی انٹرویو : ڈاکٹر طیب سلیم ملک سے گفتگو شعبہ طب سے متعلق معلومات

Articles , Snippets , / Thursday, January 16th, 2025

عبدالہادی قریشی

میرا نام ڈاکٹر طیب سلیم ملک ہے میں نے ایم بی بی ایس کے بعد پلاسٹک سرجری کیا ہے اور میڈیکل ایجوکیشن کے لیئے CHPE کیا ہوا ہے میرا جو ابھی رہائشی شہر ہے وہ اسلام آباد ہے اور جو میرا پیدائشی شہر ہے وہ لاہور ہے
میں نے میڈیکل کے شعبے میں آنے کا فیصلہ بہت چھوٹے ہوتے ہوئے اپنا دوست دو تھری کلاس میں ہی کر لیا تھا اور جب سب پوچھتے بھی تھے کہ آپ نے بڑے ہوکر کیا بننا ہے تب ہی سے میں کہتا تھا ڈاکٹر بننا ہے ڈاکٹر بننا ہے اور یہاں تک کہ مجھے
میں جب لاہور میں رہتا تھا میری گلی والے اس ٹائم کہتے تھے وہ دیکھیں کہ ڈاکٹر صاحب آ رہے ہیں ڈاکٹر صاحب آ رہے ہیں تو پھر ایک پیشن بنتا گیا اور پھر لوگوں کی طرف سے بھی ایک موٹیویشن ملتی گئی تو پھر میں نے میٹرک کے بعد پری میڈیکل کیا اور پھر اس کے بعد MCAT اور راولپنڈی میڈیکل کالج سے میں نے اپنی گریجوایشن کی میں شادی شدہ ہوں اور میری عمر 36 سال ہے صبح کے وقت میں ہولی فیملی ہسپتال میں ہوتا ہوں اور شام کے وقت کاسمیٹکس انکلیو میں ہوتا ہوں یہ ایک چیلنجنگ ہو جاتا ہے کیونکہ صبح بھی ایک ٹف ڈیوٹی ہے جس میں گورنمنٹ ہسپتال میں جو بھی مریض آتے ہیں ان کو دیکھنا ہوتا ہے ان کا مکمل ٹریٹمنٹ کرنا ہوتا ہے شام کے وقت میں پرائیویٹ کیسز آتے ہیں اور ان کا بیج ٹریٹمنٹ کرنا ہوتا ہے تو یہ ایک ہیکٹک ہو جاتا ہے
دونوں جگہوں کے مریض بالکل مختلف ہیں ہولی فیملی ہسپتال میں جو مریض آتے ہیں وہ یا تو جلے ہوئے ہوتے ہیں یا ان کا کوئی ایکسیڈنٹ ہوا ہوتا ہے یا کوئی ٹیومر کے کیسز جن کو کینسر ہوتے ہیں اس طرح کے مریض آتے ہیں اور ان کا بالکل مختلف علاج ہے اور جو کاسمیٹکس انکلیو ہے اس میں Mostly کاسمیٹکس سرجری کے یا Esthetic
سرجری کہہ لیں اس طرح کے مریض آتے ہیں اور جن کو ایج کے ساتھ ایجنگ ہو رہی ہوتی ہے ان کو تھوڑا بوڑھاپے میں یا سکن لوز ہو رہی ہوتی ہے یا کسی کو اپنی شیپ چینج کروانی ہوتی ہے یا آپ سمجھ لیں کوئی موٹا ہے اس کو پتلا ہونا ہے اپنی Looks بہتر کرنی ہیں تو اس طرح کے مریض آتے ہیں اور یہ دونوں مختلف تجربات ہیں
اچھا اس میں A being a plastic surgeon
ہم نے دونوں طرح کے مریضوں کو دیکھنا ہوتا ہے کاسمیٹکس سرجری کے بھی اور Reconstructed surgery کے بھی ترجیح میں اس میں نہیں کہوں گا ہم دونوں طرح کے مریضوں کو برابر اہمیت اور وقت دے کر بہترین علاج کرتے ہیں
دیکھیں ڈاکٹر بننا آسان نہیں ہے لیکن اگر ڈاکٹر بن بھی رہے ہیں تو ایک کامیاب ڈاکٹر بننے کے لیئے محنت ایک لگن اور Dedication
کی ضرورت ہوتی ہے اس میں مریض کے ساتھ ڈاکٹر کا رویہ بہت اچھا ہونا چاہیئے پروفیشنل ازم ہونا چاہیئے اور کونسلنگ و کمیونیکیشن اسکلز وہ بہت اچھی ہونی چاہیئے آپ ان کو اچھے طریقے سے گائیڈ کر سکیں جی بالکل اگر ہم دو جگہ جاب کر رہے ہیں ایک گورنمنٹ کی اور ایک پرائیویٹ تو فیملی کے لیئے وقت بڑی مشکل سے مینج ہوتا ہے
تو اس کے لیئے پھر بھی ٹائم ٹیبل سا بنایا ہوا ہے کہ اس ٹائم سے اس ٹائم تک ہم نے پرائیویٹ جاب کرنی ہے اور اس کے بعد فیملی کو قیمتی وقت دینا ہے اور Sunday بالخصوص فیملی کے ساتھ ہوتا ہے
تو یہ بیلنس کرنا بہت ضروری ہے
میں اپنے جونیئر ڈاکٹرز کو یہ مشورہ دوں گا کہ اپنے پروفیشن کے ساتھ اپنے مریضوں کے ساتھ ایمان دار رہیں ان کے Concerns کو سنیں ان کو اچھا گائیڈ کریں اور جو بیسٹ آپ ان کے ساتھ کر سکتے ہیں ٹریٹ آپ ان کے ساتھ وہ کریں اور لیکن مریض کی Care کے ساتھ اپنی Care بھی بہت ضروری ہے
بریکس لیں اپنی صحت کا خیال رکھیں اپنے آپ کا وقت دیں اور جو چیز مریض کو بتائیں ساتھ میں ڈاکومنٹ کریں اور مریضوں کو فالز ہوپس نہ دیں جو Non Realistic
اپروچ ہے مریض کو وہ چیز بتائیں جو ان کو رزلٹ ملے گا مستقبل میں چاہوں گا کہ میں اپنے کریئر میں جو نئی تحقیق آ رہی ہے ڈیجیٹل مارکیٹنگ آ رہی ہے
ان کو زیادہ سے زیادہ فوکس کروں گا اور ان پہ توجہ سے کر کیونکہ بہت سارے مریضوں کے بہت بڑی بڑی سرجریز کو Avoid کرتے ہیں
تو اس لیئے ان چیزوں پہ زیادہ فوکس کروں گا
میں اپنے کریئر میں ایک مریض کی جو یاد گار میمری ہے نوجوان مریض تھا جس کی ٹانگ پہ گھنٹے کے قریب کینسر تھا جو بہت سارے ڈاکٹروں کے پاس سے ہوکر آیا تھا
اور اس کو یہ کہا گیا تھا کہ آپ کی یہ ٹانگ کاٹ دی جائے گی لیکن
جب ہم نے اس کا ورک اپ کیا اور علاج کیا اس میں یہ پتہ لگا کہ اس کا ایک آپریشن جس کو Ratationplasty کہتے ہیں ہم نے وہ کر کے اس کی ٹانگ کو کٹنے سے بچا لیا
اور اب وہ اس طرح چلتا پھرتا ہے جیسے کہ اس کی کوئی ٹانگ کٹی ہوئی نہ ہو اپنی زندگی میں ہر طرح کے کام کر رہا ہے وہ کلائمنگ کر رہا ہے حج پہ گیا ہے عمرہ کر کے آیا ہے
اور ٹیبل ٹینس کھیل رہا ہے اپنے دوستوں کے ساتھ زندگی انجوائے کر رہا ہے تو مریض جتنا خوش ہے اس سے زیادہ ہم لوگ خوش ہیں کہ ہم نے ایک کامیاب سرجری کی ہے
دو سال پہلے میں نے بھی ایک خواب دیکھا تھا کہ کاسمیٹکس انکلیو میرا بھی اپنا ایک سیٹ اپ ہوگا تو اس کے لیئے میں نے محنت کی اور آج الحمدللہ کاسمیٹکس انکلیو بھرپور طریقے سے چل رہا ہے نوجوان ڈاکٹرز کو میں یہی مشورہ دوں گا کہ اگر وہ کچھ بھی Achieved کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیئے Hard work is key to success محنت کریں ان شاءاللہ ان کو نصیب ہوگا


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International