تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

” رائے منظور ناصر ، ایک سچا عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ” ۔

Uncategorized , / Thursday, January 16th, 2025

فریدہ خانم ۔

” جہان خانم “

faridakhanam2011@yahoo.com

آج سے دو تین سال پہلے پریس کلب ، لاہور کی ایک تقریب میں شامل ہونے کے لئے جونہی عثمانی ہال میں داخل ہونے لگی تو دروازے پر کھڑے ایک نوجوان نے مجھے ایک پمفلٹ دیتے ہوئے کہا کہ ایک کتاب پڑھ کر سوالات کے جوابات دینے پر لاکھوں کے انعامات کا بتایا تو میں سمجھ گئ کہ اپنی کتاب بیچنے کے لئے دھوکا دیا جا رہا ہے ، ہم بھلا کوئ بے وقوف ہیں جو انعام کے لالچ میں ان کی کتاب خرید لیں ، اندر آ کر بیٹھ گئ اور سٹیج پر بیٹھے لوگوں میں ایک پروقار شخصیت کو دیکھا ، جن کا تعارف رائے منظور ناصر کے نام سے کرایا گیا ، جب وہ مائیک پر آئے تو انھوں نے اپنی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر لکھی کتاب کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور اس کے لکھنے کے محرکات بیان کئے ، ان کی باتیں سن کر بہت متاثر ہوئی ، جنھیں کتاب بیچنے کا شعبدہ سمجھا تھا ، دراصل وہ کتنا نیک مقصد تھا ، اس نفسانفسی کے دور میں مسلمانوں پر جو مصیبتیں آئیں ہیں ، اس کی وجہ سراسر اپنے دین سے دوری ہے ، ہم دنیا کی لذتوں میں کھو کر اپنی پیدائش کا مقصد جوکہ اپنے رب کی عبادت و اطاعت سوا کچھ نہیں ہے ، اس سے غافل ہو چکے ہیں ۔رائے منظور ناصر جیسے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس دور پرفتن میں شدید ضرورت ہے ، ایسے دیوانے رب رحیم کی بہت بڑی نعمت ہوتے ہیں ، اتنا بڑا پراجیکٹ جس پر فوری طور پر یقین نہیں آتا کہ ایک بندہ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر مقابلہ منعقد کروا کر اس پر پچاس لاکھ کے انعامات تقسیم کرے گا ، پر جو دیوانے ہوتے ہیں ، وہ ایسے ناقابل یقین کام کر دکھاتے ہیں ۔رائے منظور ناصر کی بارگاہ الٰہی میں اس کتاب کی تکمیل کے لئے عاجزی سے مانگی ہوئی دعا قبول ہوئی اور یہ کتاب چھپ کر لاکھوں لوگوں کے ہاتھوں تک پہنچی اور انھوں نے پڑھا اور حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اور عمل سے اس طرح روشناس ہوئے جوکہ انھیں پہلے اتنی تفصیل سے پتہ نہ تھا ، لاکھوں انجان دل اس روشنی سے منور ہوئے ، یہ دیا جلانے والے شخص کی سچی لگن ہی تو تھی جو یوں ایک تحریک کی صورت اختیار کر گئ ۔
اس کتاب اور مقابلے کا مقصد لوگوں کو سیرتِ پاک سے روشناس کرانا ہے ، تاکہ ہم اپنی زندگی کو اس قالب میں ڈھال لیں ، جس کے لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں ۔
انعام کی رقم سے بہت سے لوگ اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں اور اس سے رغبت پیدا ہونے کی وجہ بنتی ہے ۔
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے اس مقابلے میں ہر عمر کے لوگ شامل ہو سکتے ہیں اور جیتنے والوں کو پچاس لاکھ کے انعامات دئیے جاتے ہیں ۔اس کتاب کا ایک مقابلہ دسمبر 2023 ء میں ہو چکا ہے ، جس میں کامیاب اُمیدواروں کو پچاس لاکھ کے نقد انعامات مورخہ اکتیس جنوری 2024 ء کو الحمرا، لاہور میں دئیے گئے ، اس تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب تھے ۔اب دوسرے مقابلے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ، داخلے کی تفصیل ، سابقہ پیپرز ، پی ڈی ایف میں مفت کتاب ، آڈیو بک اور دیگر معلومات کے لئے ان کی ویب سائٹ rehnumai .org کا وزٹ کیا جا سکتا ہے ۔ آپ کی معلومات کے لئے یہ بھی بتاتی چلوں کہ اس مقابلے میں شامل ہونے کے لئے یہ کوئ چندہ یا عطیہ نہیں لیتے ۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے تمام انتظامی اخراجات اور انعامات کی رقم کتاب کے مصنف اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں ۔ ہر وہ بندہ جو یہ کالم پڑھے ، وہ اس نیک مقصد میں ساتھ دے سکتا ہے ، وہ ایسے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں ، طریقہ بہت آسان ہے وہ یہ ہے کہ اپنی ذاتی ملاقاتوں اور رابطوں میں اس کتاب اور مقابلے کا ذکر کریں ، سوشل میڈیا کے ذریعے بہت آسانی سے یہ پیغام دنیا بھر میں پھیلایا جا سکتا ہے ، لیکن ذہن میں رہے کہ یہ کام تسلسل کے ساتھ جاری رہے، رب راضی کرنے کا بہترین طریقہ ہے ، اپنی زندگیوں کے کچھ پل روزانہ اور اکثر کی بنیاد پر شامل کر لیں ۔
اس مقابلے میں خود بھی شامل ہوں اور اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو بھی ساتھ ملائیں، ان طریقوں سے سیرتِ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اور اسلام کے ضروری احکامات پہنچا کر معاشرے کی کردار سازی میں حصہ ڈال کر رب راضی کر لیں اور اپنی زندگیوں کو مفید بنا لیں ۔ اللہ پاک میری یہ ادنی سی کاوش قبول فرمائیں اور ہم سب رائے منظور ناصر کی اس تحریک کا حصہ بن کر اپنی قبروں میں چراغ جلائیں ، آمین ثم آمین ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International