یہ جو پابندیاں ہیں چاہت پر جیسے پہرے ہیں گُل کی رنگت پر
تیری مرضی عزیز ہے یا رب وقت ہنستا ہے میری غربت پر
میرا شیوہ نہیں ہے نوحہ گَری صبر کرتی ہوں ہر مصیبت پر
میری اردو ادب سے نسبت ہے اور میں نازاں ہوں اپنی نسبت پر
میری جنت ہے روضۂ اقدس ناز ہے مجھ کو اپنی قسمت پر
عام ہو جائے جس سے عریانی خاک ڈالوں گی ایسی جدت پر
میں نے سیکھا ہے تم سے تمثیلہ سجدہ ریزی سخن کی رفعت پر
تمثیلہ لطیف
Your email address will not be published. Required fields are marked *
Comment *
Name *
Email *
Website
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2025 Rahbar International
Leave a Reply