جب بھی میں نے تجھے پُکارا
ہر آں ملا ہے مجھے تیرا سہارا
تیری عنایات سے ہی ملی کامیابی
بن تیرے میں ہوں بالکل ہی ناکارا
شکر تیرا لفظوں میں ممکن نہیں
تُو ہے میرے لئیے اِک روشن ستارا
جُھکوں گا ہر آں میں تیرے ہی آگے
تُو ہے جہاں میں سبھی سے پیارا
رہ تُو ہمیشہ ہمارے ہی ساتھ
بن تیرے ہمارا نہیں ہے گزارا
تُو غریبوں کا والی، یتیموں کا مولا
کچھ لوگ کرتے ہیں مقابلہ تمہارا
تُو ہی ہمیشہ ہماری مدد کو آیا
جب بھی ہمیں دشمن نے ہے للکارا
اُٹھائی جب بھی اوپر کو نظر
دیکھا ہے بہت ہی حُسیں نظارا
معین! کرتا ہے جُھک کر اِک التجا
بَن کر رہ ہر آں تُو مہرباں ہُمارا
چیف سید معین شاہ
Leave a Reply