Today ePaper
Rahbar e Kisan International

بزم قرشی پاکستان , لاہور کے زیراہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان ” صحت کا حصول فطری طریقہ علاج کے ساتھ ” کا انعقاد ” .

Events - تقریبات , Snippets , / Monday, February 3rd, 2025

لاہور : ( فریدہ خانم ) ,
مورخہ یکم فروری بروز ہفتہ, لاہور کے مقامی ہوٹل میں بزمِ قرشی پاکستان کے زیرِ اہتمام محترم جناب پروفیسر حکیم منصورالعزیز مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان طبی کانفرنس کی زیرِ صدارت”فطری طریقہ علاج کے ساتھ صحت کا حصول”کے موضوع پرایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔تقریب کے چیف آرگنائزر محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی چیئرمین بزمِ قرشی پاکستان تھے۔شفاءالملک حکیم محمد حسن قرشی کے پوتے اور عزت مآب جناب اقبال احمد قرشی کے فرزند جناب محمد حسین قرشی اور محترم جناب خواجہ سلمان رفیق صوبائی وزیر صحت پنجاب مہمانان خصوصی تھے۔جناب پروفیسر وید جمیل خان ممبر نیشنل کونسل فارطب،جناب حکیم مختار احمد برکاتی ممبر نیشنل کونسل فارطب،جناب حکیم ذوالفقار علی ملک ترجمان نیشنل کونسل فارطب نے بطور مہمانان اعزاز شرکت کی۔نظامت کے فرائض جناب حکیم تصور محمدی مرکزی سیکریٹری اطلاعات بزمِ قرشی پاکستان اور محترمہ طبیبہ رابعہ محمود جنرل سیکرٹری بزمِ قرشی پاکستان وممبر نیشنل کونسل فارطب نےاداکئے۔تلاوت کلام مجید کی سعادت جناب حافظ محمد احمد رضا اور حافظ خذیمہ قاسم نے حاصل کی جبکہ صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں جناب حکیم حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔
سیمینار میں ڈاکٹر رضوان آصف اسسٹنٹ پروفیسر قرشی یونیورسٹی نے”کشتہ چاندی”،جناب حکیم عرفان شاہد نے”طب یونانی کے ذریعے ذیابیطس کا علاج “،محترمہ ڈاکٹر ثمینہ عظیمی نے”رنگ روشنی کے زریعے علاج”,جناب وید علی رضوان ہمت نے”آیورویدک طریقہ علاج کا تعارف”اور محترم جناب حکیم مولانا عبد الواحد سیالکوٹی نے شفاءالملک حکیم محمد حسن قرشی کی شخصیت پر پرمغز مقالہ جات پیش کئے۔
محترم جناب خواجہ سلمان رفیق صوبائی وزیر صحت پنجاب نے اپنے خطاب میں صدر نیشنل کونسل فارطب محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی سے پچھلے ایک ہفتہ میں ہونیوالی دو ملاقاتوں اور آئندہ ہفتہ ہونےوالی ملاقات کا تذکرہ کیا اور صدر محترم کی طرف سے اطباء کی نئی ملازمتوں پر لگی پابندی کے خاتمے،گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور کی پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سے سپیشلائزڈ ہیلتھ میں منتقلی،نئے نیچرل میڈیسن کلینک کا اجراء سمیت دیگر مسائل کے حل کےلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہائی کا اعادہ کیا۔جناب سلمان رفیق نے قائد اطباء جناب اقبال احمد قرشی صاحب کی رفاعی،طبی اور ملک وقوم کےلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا.
شرکاء سے خطاب میں محترم جناب پروفیسر حکیم منصورالعزیز نے علمی سیشنز پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کلیاتِ قانون کے مسلسل مطالعہ کو اطباء کیلئے ضروری قرار دیا۔سیمینار میں ملک کے نامور اطباء کو انکی خدمات کے اعتراف میں “شفاءالملک ایوارڈز”جبکہ شرکاء میں اسناد شرکت تقسیم کی گئیں۔پروگرام کے اختتام پر شرکاء کی پرتکلف ظہرانہ سے تواضع کی گئی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International