Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ساجدہ رفیق چوہدری۔۔ایک شخصیت ،ایک تعارف

Articles , Snippets , / Friday, February 21st, 2025

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارٸین! سرزمین کشمیر مظفر آباد میں بے شمار ہستیاں موجود ہیں ۔جن کی خدمات پر جس قدر لکھا جاۓ ۔تشنگی پھر بھی باقی رہتی ہے۔ایک ایسی خاتون لکھاری جس نے نہ صرف ذوق قلم سے ایک امید اور آس کے شجر سایہ دار کی آبیاری کی بلکہ خون جگر سے ایسے بے مثال چراغ روشن کیے۔اس کا ثبوت اور اظہار تو آپ کا مقدر بننے والے وہ اعزازات ہیں ۔آپ کی محنت اور جدوجہد اور ذوق کی کرنیں ہر جگہ نمایاں ہیں۔میاں محمد یوسف صاحب کے کاروان قلم اور گوجری زبان کے شجر سایہ دار کی آبیاری کرنے والی ہستیوں میں شامل ہیں۔ ایک نامور قلم کار اور لکھاری محترمہ ساجدہ چوہدری صاحبہ کے قلمی کارنامے اور خدمات عرصہ چالیس سال پر محیط ہیں۔ان پر جس قدر لکھا جاۓ کم ہے۔ایک حرف تمنا دل میں سماۓ خدمت انسانیت کے لیے متحرک رہتی ہیں۔ تعلیم کے زیور سے آراستہ عظیم ہستی نے ایک ایک حرف خون جگر کی سوغات سے لکھنے کی سعی کی جو ایک قابل تحسین کارنامہ ہے۔ان کی شخصیت اور زندگی کا تذکرہ تو بہت اہم ہے۔جو پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔
ساجدہ رفیق چوہدری کا تعلق مظفرآباد کے حلقہ چار کھاوڑا کے گاؤں کسیاں ریاٹ سے ہے ہے اور ان کی تعلیم
ماسٹر ڈگری ہے۔تعلیم کے زیور سے اس قدر آراستہ کہ سماج اور معاشرہ میں شعور کے دیپ روشن کیے۔ ان کی گوت گجر کولی ہے۔گجر قوم کا سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔ یہ گزشتہ 24 سالوں سے بطور ۔ریڈیو ،اناؤنسر، کمپیئر، ڈرامہ ارٹسٹ۔اور آزاد جموں وکشمیر ٹی وی کے آغاز سے ہی اس کے ساتھ منسلک ہیں۔انسانیت کی خدمت جذبہ دل سے کرتی چلی آرہی ہی ۔ معروف گوجری کمپیئر ہیں۔اپنی قابلیت اور لیاقت سے ہردالعزیز شخصیت ہیں۔ تاریخ میں آزاد کشمیر ٹیلی ویژن پر پہلا گوجری ڈرامہ ہتھل کرنے کس اعزاز انہیں حاصل ہے پہلی گوجری فلم میں بھی کام کرنے کا اعزاز انہیں حاصل ہے۔ 3 گوجری فلموں میں کام کیا۔ جن میں درشی، اقراء، اورنور پری شامل ہیں۔ ریڈیو ٹی وی کے علاوہ سٹیج پر بھی کام کرتی ہیں۔اسٹیج شو جو کے محکمہ سپورٹس ، یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام منعقد ہوتے ہیں ان میں بطور ہوسٹ کام کرتی رہی ہیں۔ لوک ورثہ اور پاکستان نیشنل کونسل اف دی آرٹس میں بھی پرفامنس کرنے کے کئی مواقع ملے ۔آزاد کشمیر ریڈیو مظفراباد پر اردو گوجری پہاڑی کے علاوہ ہندی زبان میں فیچر بھی کرتی رہی ہیں۔ اس کے علاوہ آئی ایس پی ار کے زیر اہتمام ریڈیو سنو ایف۔ایم 89.4 پر بھی چنار بیٹھک کے نام سے گوجری پروگرام کرتی ہیں ۔ اور گوجری زبان میں کامیڈی ڈرامے بھی کئے اور ایکسپریس ٹی وی کے ڈرامے میں کام کیا اور بطور نیوز کاسٹر رپورٹر بھی کام کر رہی ہیں ۔زندگی کے آئینہ میں ایک تعارف اور شناخت رکھتی ہیں۔اس پر جس قدر روشنی ڈالی جاۓ پھر بھی کم ہے۔
صداۓ گجر میڈیا انٹرنیشنل کے ساتھ بھی منسلک ہیں ۔ اس کے علاوہ سانجھی تہذیب گوجری زبان و ادب جموں و کشمیر کے ساتھ 2018 سے منسلک ہیں۔اس حوالے سے خدمات سنہری حروف میں لکھنے کی متقاضی ہیں۔اسی پر اکتفا نہیں شعبہ شعبہ خواتین کی صدر ہیں۔گویا متحرک رہنا ہی مقصد حیات سمجھتی ہیں۔گوجری زبان کے فروغ کے لئے خدمات پر انہیں متعدد ایوارڈ بھی ملے جن میں پاک کشمیر یوتھ سوسائٹی کی طرف سے میڈل وی حاصل کیا جبکہ گوجری لینگوئج اینڈ کلچرل سوسائٹی کی طرف سے انہیں ڈاکٹر جاوید راہی ایوارڈ سابق وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے ہاتھوں ملا جبکہ آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی مظفرآباد کی طرف سے کلچرل ادبی ایوارڈ اس وقت آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ہاتھوں وصول کیا جبکہ سانجھی تہذیب گوجری زبان وادب جموں وکشمیر کی طرف سے ڈاکٹر رفیق انجم ایوارڈ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کے ہاتھوں حاصل کیا جبکہ پاک کشمیر آرٹس اینڈ کلچر سوسائٹی آزاد کشمیر ریڈیو مظفرآباد اور سانجھی تہذیب گوجری زبان وادب جموں وکشمیر کی طرف سے تعریفی اسناد سرٹیفکیٹ بھی ملے اور ادب سماج انسانیت انٹرنیشنل رائٹر فورم کی طرف ادبی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ بھی حاصل کی اور پوٹھواری ایوارڈ شو میں بھی انہوں نے ایوارڈ حاصل کیا کشمیر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جانب سے معروف پوٹھواری کامیڈین فخر پوٹھوہار حمید بابر عرف رمضانی۔کے ہاتھوں
کشمیر ایوارڈ حاصل کیا۔زندگی کے سفر میں خدمت انسانیت کی داستان بہت طویل ہے۔اس کا احاطہ کرنا کچھ آسان نہیں۔آزاد کشمیر کی فضاؤں میں گویا آپ کی قلمی خدمات بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ان پر جس قدر فخر کیا جاۓ کم ہے۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ محترمہ نے ہمیشہ محنت اور اخلاص کی راہ اپنائی اور ناموری حاصل کی۔ایک ذوق،جذبہ اور لگن کی جھلک گویا داستان حیات میں نمایاں ہے۔ادب کے میدان میں اس قدر محنت کی کہ ایک ایک لکھے حرف کی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی۔پیاسی زمین کو بے مثال کلمات اور کلام سے سیراب کرنے کے لیے ہمہ کوشاں۔ریڈیو پروگرام ہوں کہ ٹی۔وی نشریات٬صدارت کا قلمدان ہو کہ اعزازات کی برسات نرم لہجہ اور انکساری سے کام لینا زندگی کا شیوہ رہا ہے۔امید کی جا سکتی ہے انسانیت کی خدمت کے لیے ایک ذوق اور جذبہ سے کام کرتی رہیں گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International