Today ePaper
Rahbar e Kisan International

رمضان المبارک کو با مقصد بنائیں۔

Articles , / Wednesday, March 5th, 2025

تحریر: عشاء ساجد.
اتنا تو ہم سب کو معلوم ہے کہ رمضان المبارک سال میں ایک دفعہ آتا ہے، جس کے روزے رب تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں پر فرض کر دیے گئے ہیں۔
اس ماہ مبارک کا احترام بھی بے حد ہے، مسلمانوں کے لیے تو یوں سمجھ لیں کہ یہ ایک بہت بڑا پیکج(package) ہے، ایک تحفہ ہے اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے۔
جہاں ہماری عبادات کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا یے وہیں دعاؤں کی قبولیت اور بخشش کی امیدیں بھی زیادہ ہو جاتی ہیں۔
نعمتوں کا نزول ہوا جاتا ہے، ہر طرف رحمت کی ہوائیں ہیں۔
اب بحیثیت مسلمان ہمیں ان ایکسٹرا پیکجز سے فوائد حاصل کرنے ہیں یعنی اس ماہِ مبارک کو با مقصد بنانا ہے۔۔۔
یعنی دنیاو آخرت کے لیے اس ماہِ مبارک کے پیکجز کو استعمال کرنا ہے۔
اب وہ ہو گا کیسے۔۔؟
خود کو اپنے رب تعالیٰ کے ساتھ وقت گزارنے کا عادی بنائیں ، خصوصاً اس ماہِ مبارک میں۔
کھانوں کی نت نئی ترکیبیں تو پورا سال بھی آپ آزما سکتے۔
ہیں یہ وقت ان ترکیبوں میں ضائع کرنے کے لیے نہیں ہے۔
اپنے وقت کو فضول رمضان اسپیشل ڈراموں کی نظر مت کریں بلکہ اس وقت میں اپنی بخشش کا ساماں کریں۔
تین، چار گھنٹے ٹی وی شو دیکھنے کی بجائے قرآن کریم کو دیں تاکہ آپ ایک ایک لفظ کے بدلے ڈھیروں نیکیاں پائیں۔۔۔
اس ماہِ رمضان کو با مقصد بنائیں۔
تلاوتِ قرآن، نمازوں اور قیام الیل کا بھر پور اہتمام کریں۔
نیکیوں میں سبقت لے جانے والے بنیں، جہاں تک ممکن ہو اپنے مال میں سے ضرورت مندوں پر خرچ کریں۔
افطار پارٹیاں منعقد کرنے کی بجائے اسی رقم کو مسافروں کے لیے افطار دسترخوان کا انتظام کرنے پر خرچ کریں۔
کوشش کریں کہ اس رمضان کم از کم ایک سفید پوش غریب گھرانے میں مہینے بھر کا راشن لازمی دلوائیں۔
“ماہ رمضان کو با مقصد بنائیں”۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International