Today ePaper
Rahbar e Kisan International

دبئی ڈیزرٹ سفاری میں پی ایم جی کی روح پرور افطار تقریب

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, March 16th, 2025

پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی انٹرنیشنل) کے زیر اہتمام چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات (دبئی) ڈیزرٹ سفاری (Desert Safari) کی حسین شام میں ایک رنگا رنگ تقریب افطاری مرتب کی گئی۔

دبئی ڈیزرٹ سفاری کا افطار پروگرام محفل حمد و ثناء سے آغاز ہوا جو بعد ازاں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب رواں دواں رہا۔ پی ایم جی کے سنگ جناب مظہر صاحب نے خصوصی افطار سپانسر کے اہتمام کا بیڑہ اٹھایا۔

حاضرین محفل میں مقامی نعت خوانوں نے جوک در جوک شرکت کی جن کے لئے پی ایم جی کا پلیٹ فارم ایک خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ نمایاں شرکاء میں جناب وسیم اسلم، شاہد کوکو، روکی کوکو، علی عمران، حسین وارثی، غلام عباس، امجد صاحب اور ھاشم صاحب شامل تھے۔ پرسورز محفل افطار تک جاری رہی جہاں نزاکت صاحب نے بھی نعت رسول مقبول پڑھی اور محفل پر رقت طاری کر دی۔

افطار بوفے کے بعد با جماعت نماز اور موسمی اعتبار سے چائے قہوہ کا بہترین بندوبست کیا گیا تھا۔ پی ایم جی کی اس کاوش نے دبئی سفاری کی سرد رات کا مزہ دوبالا کر دیا۔
پروگرام کے اختتام پہ رمضان المبارک کے توسط سے امت مسلمہ خصوصاً پاکستان کے لئے دعا کی گئی۔

پاکستان ذندہ باد
پی ایم جی پائندہ باد


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International