Today ePaper
Rahbar e Kisan International

مختصر رودادِ اجلاس و مشاعرہ حلقہء ادب۔ قطر

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Sunday, April 13th, 2025

rki.news

ردو زبان وادب کی گونج خلیجی ممالک سے ہمیں بار بار سنائی دیتی ہے، جس میں سرِ فہرست ریاستِ قطر ہے، یہ بڑی خوش ائند بات ہے کہ آپ وطن سے باہر رہ کر بھی زبان وادب کی خدمت انجام دے رہے ہیں”۔
یہ اقتباس معروف اسلامی شاعر، مصنف، ادیب وصحافی محترم انتظار نعیم صاحب، اوکھلا۔ دہلی۔ کے خطبہء صدارت سے ماخوذ ہے، جسے وہ حلقہء ادب اسلامی قطر کے ماہانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ بابت اپریل 2025م میں پیش کررہے تھے۔
حلقے نے 10 اپریل کا ادبی اجلاس و مشاعرہ آنلائن زوم پر منعقد کیا، جس کی صدارت محترم انتظار نعیم صاحب نے کی، سعودیہ۔ دمام سے نعیم جاوید صاحب، سعودیہ۔ ریاض سے سلیم کاوش اور العین۔ امارات سے عاؔمر اعظمی صاحب بطورِ مہمانان شریکِ اجلاس رہے۔
حافظ خبیب کاظمی کی تلاوت آیات ربانی اور اس کی ترجمانی سے اجلاس کا آغاز ہوا، مصطفٰی مزمل صاحب نے مترنم نعتیہ اشعار سنائے، عامر شکیؔب نے نظامت اور تعارف واستقبال کے فرائض سر انجام دئے۔
نثری حصے میں حیدرآباد۔ ہند، سے رعنا شیریؔں صاحبہ نے “عید، کیا واقعی خوشی کا دن ہے؟” کے عنوان سے ایک مختصر اور جامع مگر دلپذیر تحریر پیش کیا، اسی طرح مہمانِ اجلاس نعیم جاوید صاحب (ماہر شخصیت سازی) نے “غم، وقار زندگی، خوشی، بہار زندگی” کے عنوان سے ایک دلکش اور اچھوتا مضمون پیش کیا۔

شعری نشست میں جملہ 17 شعراء وشاعرات شریک رہے، مظفر نایاؔب صدرِ حلقہ نے ہمیشہ کی طرح ایک عدد قطعہء تاریخِ وفات بھی پیش کیا، ہندوستان سے، ریاض تنہا، رفیق جگر، منصور ذکؔی اور رعنا شیرؔیں، سعودیہ سے سلیم کاوشؔ، واقفؔ انصاری، العین امارات سے عامؔر اعظمی، کینیڈا سے ابراہیم حسنؔ اور قطر سے، شادؔ آکولوی، منصوؔر اعظمی، مظفر نایاؔب، جمشیؔد عالم، اظفؔر گردیزی، عامر شکیؔب، فضیل احمدؔ اور زینتؔ لاکھانی۔ نے اپنی تازہ ومنتخب نظمیں اور غزلیں سنا کر سامعین سے خوب دادِ تحسین حاصل کیا۔

آخر میں صدر اجلاس انتظار نعیم صاحب نے جملہ نشست پر مختصر مگر بھرپور تبصرہ فرمایا نیز کچھ اہم ہدایتوں سے نوازا۔

صدرِ حلقہ مظفر نایاؔب صاحب کے ہدیہء تشکّر اور دعا پر یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ:
عامر شكيؔب
معتمدِ عمومی حلقہء ادب قطر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International