rki.news
رپورٹ: شاکر جتوئی
مرکزی پنجابی تنظیم “ادبی ویہڑہ” کے زیر اہتمام کاروائی اجلاس نمبر 2 کی مناسبت سے ایک شاندار مشاعرہ اور پنجابی کلچر ڈے کی تقریب پاکپتن شریف میں منعقد ہوئی۔ یہ تقریب شام سات بجے معروف تعلیمی ادارے ایسپلور ویلی سکول میں منعقد کی گئی۔ اس پروگرام کو براہِ راست ایف ایم ریڈیو پر بھی نشر کیا گیا۔
تقریب کا آغاز بلال امینی صاحب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد شہزاد ساقی صاحب نے نعت رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ مشاعرے کی صدارت معروف ادبی شخصیت جناب شریف ساجد صاحب نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر جناب شاکر جتوئی صاحب (ساہیوال) نے شرکت کی۔ مہمانانِ اعزاز میں محترمہ فرحت شکور صاحبہ اور جناب عرفان فرحت صاحب (دنیاپور) شامل تھے۔
پنجاب بھر سے آئے ہوئے معروف شعراء نے اس تقریب میں شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ ان شعراء میں جناب ایوب آختر، محمود محسن، موج دین فریدی، تائب نظامی، ڈاکٹر نوید عاجز، راؤ زاہد وارثی، علی حیدری قادری، قمر شہباز سانول ایڈووکیٹ، سیف اللہ سیف، منصف علی منصف، مزمل فرید، قمر فرید چشتی، بلال امینی اور شہزاد ساقی شامل تھے۔
نظامت کے فرائض اسرار مسعود ساجد اور مانڈل ایڈووکیٹ نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
مشاعرے کے اختتام پر تنظیم کے سرپرست اور کابینہ کی جانب سے مہمانانِ خصوصی جناب شاکر جتوئی اور عرفان فرحت صاحب کو روایتی پگڑی پہنا کر اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ محترمہ فرحت شکور صاحبہ کو بھی خصوصی اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
یہ تقریب پنجابی زبان، ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایک یادگار اقدام ثابت ہوئی۔
Leave a Reply