rki.news
پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اعوان
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8 اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اعوان نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 1974 سے علم کی شمع کو گھر گھر پہنچا رہی ہے انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی بنیاد 1974 میں ذوالفقار علی بھٹو شہید نے رکھی تھی اس یونیورسٹی کا پرانا نام پیپلز اوپن یونیورسٹی تھا جو بعد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی رکھا گیا انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علم پاکستان کے ہر شہر اور دنیا کے ہر ملک و ہر شہر میں موجود ہیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نظام سمسٹر کے مطابق ہے ہر چھ ماہ کے بعد طالب علم داخلہ لیتے ہیں اور اس یونیورسٹی میں طالب علم انتہائی مناسب فیسوں میں تعلیم مکمل کر کے برسر روزگار ہو سکتے ہیں میٹرک سے لیکر پی ایچ ڈی تک تعلیم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں دی جاتی ہے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اعوان کا کہنا تھا کہ میں خود طالب علموں کی رہنمائی و مدد کرتا ہوں تا کہ متلاشیان علم کی مشکلات ختم و دور ہو سکیں ورکشاپس میں شرکت کیسے کرنی ہے ، اسائمنٹس بنانی کیسے ہیں اور اسائمنٹس کو بنانے کا طریقہ اور اسی طرح کوئز کیا ہے کوئز کو حل کیسے حل کرنا ہے طالب علموں کے لیئے اپنی خدمات پیش کرتا رہتا ہوں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اعوان کا کہنا تھا کہ میرا اپنا یوٹیوب چینل ہے میں طالب علموں کی آسانی کے لیئے ان کو علم تعلیم دینے کے لیئے یوٹیوب چینل پہ ویڈیوز بنا دیتا ہوں تا کہ طالب علم سیکھ سکیں انھوں نے کہا کہ اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے کہ ” علم حاصل کرنے والے اور علم حاصل نہ کرنے والے کبھی برابر نہیں ہو سکتے ” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا ” علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پہ فرض ہے “
Ad debug output
The ad is not displayed on the page
current post: دنیا کی واحد یونیورسٹی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں طالب علموں کو تعلیم مہیا کر رہی ہے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اندھیروں میں اجالوں کا کام کرتی جا رہی ہے, ID: 26944
Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)
Display Conditions
Categories| Ad | wp_the_query |
|---|
| 8,21,3 | post_id: 26944 is_singular: 1 |
Find solutions in the manual
Leave a Reply