Today ePaper
Rahbar e Kisan International

بزمِ نصیر کوٹی کے زیرِ اہتمام اور آرٹس کونسل آف پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اشتراک سے معروف شاعر عدنان عکس کے پہلے نعتیہ مجموعہ “عکسِ مدحت” کی شاندار تقریبِ رونمائی

Events - تقریبات , Snippets , / Thursday, May 8th, 2025

rki.news

بزمِ نصیر کوٹی کے زیرِ اہتمام اور آرٹس کونسل آف پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اشتراک سے معروف شاعر جناب عدنان عکس کے پہلے نعتیہ مجموعہ “عکسِ مدحت” کی شاندار تقریبِ رونمائی آڈیٹوریم آرٹس کونسل ڈسٹرکٹ سینٹرل میں منعقد ہوئی
تقریب کی صدارت معروف و معتبر شعراء جناب قمر وارثی اور جناب ساجد رضوی نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض کہنہ مشق نعت گو شاعر ڈاکٹر عبدالصمد نور سہارن پوری نے ادا کیے۔
تقریب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے حصے کا آغاز معروف قاری و نعت خواں حافظ اہزم رضا قادری کی تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس کے بعد مختلف شعراء نے عدنان عکس کی نعتیہ شاعری اور مجموعہ “عکسِ مدحت” کو منظوم خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان شعراء میں عبیداللہ ساگر، سید انور جاوید ہاشمی، مقبول زیدی، حامد علی سید، مہتاب عالم مہتاب اور عدنان زائر شامل تھے۔
منظوم خراج کے بعد مہمانانِ اعزازی جناب مقبول زیدی اور جناب سلمان صدیقی کے علاوہ صدورِ محفل جناب قمر وارثی اور جناب ساجد رضوی نے کتاب “عکسِ مدحت” پر اپنے فکری و تنقیدی تاثرات پیش کیے۔ ناظمِ مشاعرہ ڈاکٹر نور سہارن پوری نے بھی اس مجموعے پر استاد نصیر کوٹی، جناب ماجد خلیل اور جناب عارف منصور کے تحریر کردہ مضامین کا خلاصہ پیش کیا اور عدنان عکس کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی پہلے حصے کے اختتام پر عدنان عکس نے مسند نشینوں کو اپنی کتاب “عکسِ مدحت” کا تحفہ پیش کیا۔ اس کے بعد دوسرے حصے کا آغاز ہوا، جو ایک روح پرور نعتیہ مشاعرہ پر مشتمل تھا۔ مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعراء میں صدرِ اوّل جناب قمر وارثی،جناب ساجد رضوی مہمانانِ خاص جناب عبیداللہ ساگر، جناب آصف رضا رضوی، جناب اختر سعیدی،مہمانانِ اعزاز جناب مقبول زیدی، جناب سلمان صدیقی، جناب زاہد حسین جوہری،صاحبِ کتاب جناب عدنان عکس قادری ناظمِ مشاعرہ ڈاکٹر پروفیسر نور سہارن پوری کے علاوہ دیگر ممتاز شعراء کرام جن میں سید انور جاوید ہاشمی، اسد ظفر، آسی سلطانی، حامد علی سید، نور الدین نور، سعید احمد خان، مہتاب عالم مہتاب، نعیم انصاری، اکرام اکرم، محترمہ شبینہ گل انصاری، محترمہ ہما ساریہ، زبیر کمالی سلطانی،اشعر عماد عالم، نظر فاطمی، فہد زئی طور، محمود حسن تاباں، عدنان زائر، نعمت منتشا، ذوالفقار علی پرواز، عادل کراچی والا نے اپنا کلام پیش کیا۔
تقریب میں سامعین کی بڑی تعداد کےساتھ ادبی،و سماجی تنظیموں کے عہدِاران بھی موجود تھے جن میں شہہ نشین اور سلام گزار کی جانب سے مقبول زیدی، ہما ساریہ ،اشعر عالم نے اجرک اور پھولوں کا گلدستہ جبکہ قرطاسِ ادب کے فرخ جعفری اورشبینہ گل انصاری نے بھی صاحبِ کتاب کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا مشاعرے کے اختتام پر تمام معزز شعراء اور مہمانوں کے اعزاز میں پُرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔


One response to “بزمِ نصیر کوٹی کے زیرِ اہتمام اور آرٹس کونسل آف پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اشتراک سے معروف شاعر عدنان عکس کے پہلے نعتیہ مجموعہ “عکسِ مدحت” کی شاندار تقریبِ رونمائی”

  1. Abdul Samad Noor says:

    عمدہ رپورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International