Today ePaper
Rahbar e Kisan International

پی ایم جی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مسکان جاوید کے اعزاز میں شاندار محفل موسیقی

Entertainment - جہانِ فَن , Snippets , / Tuesday, May 13th, 2025

rki.news

پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) انٹرنیشنل کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات میں سنگر مسکان جاوید کے اعزاز میں عظیم الشان تقریب محفل موسیقی مرتب کی گئی۔ مسکان جاوید نے پی ایم جی کے پلٹ فارم سے پاک و ہند کے فنکاران کو ٹریبیوٹ نائٹ کا تحفہ دیا۔ پروگرام یو اے ای کے مقامی چرسی ہوٹل میں ترتیب دیا گیا تھا۔ نجی تقریب کی کامیابی میں جناب ایس ایم شاہزیب صاحب، میاں لیاقت صاحب، شاہد سلیمان کھوکھر صاحب اور وارثی حسین صاحب کا خصوصی تعاون و معاونت رہی جنہوں نے پبلسٹی سے لے کر فنانشل معاملات کو پی ایم جی کے لئے ہموار بنایا۔ گروپ میں نئے ممبرز کا اضافہ بھی چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان کی لیڈرشپ کا منہ بولتا ثبوت ہے ایسے ہی نئے چہروں میں جناب سرکار مظاہر عادل شاہ بھی شامل ہیں جو یہاں پاکستانی کمیونٹی میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔ مسکان جاوید کو پی ایم جی کی تعریفی شیلڈ اور انعامات سے بھی نوازا گیا کہ انکی اس پلیٹ فارم سے یہ پہلی پرفارمینس تھی۔

یہ محفل ابھی اپنی رعنائیوں اور جلوہ افروزی کے رنگ بکھیر ہی رہی تھی جب اللہ پاک کے خاص فضل و کرم سے ہمیں یہ خبر موصول ہوئی کہ پاکستان اور ہندوستان کے مابین منڈلاتی جنگ سیز فائر کے نتیجے میں ختم ہو گئی اور اللہ پاک نے اس خطے اور دو ہمسائے جو ثقافت و زبان میں بیشتر یکسوئی رکھتے ہیں۔ اسی خوشی کو مزید پر مسرت بنانے کےلئے پی ایم جی نے 24 مئی 2025 بروز ہفتہ مرینہ اکیڈمی عجمان میں فیملی انٹرٹینمنٹ کا اہتمام کیا ہے۔

یو اے ای کی پاکستان اور انڈین کمیونٹی کو خصوصاً دعوت نامے بھیجے گئے ہیں کہ جذبہ خیر سگالی کے طور پر دونوں ممالک کے لوگ شرکت فرمائیں اور پوری دنیا کو بھائی چارے اور امن کا پیغام پہنچائیں۔ سرکار مظاہر عادل شاہ صاحب کو اسی اثناء میں خصوصی انتظامات کا انچارج بنایا گیا ہے، پروگرام کے ہیڈ اسپانسر چوہدری کاشف صاحب ہیں جو ہمیشہ سے پی ایم جی انٹرنیشنل کے ہر پروگرام میں خاصا تعاون فرماتے ہیں۔ سنگر مسکان جاوید کے ہمراہ مزید نئے فنکار چہرے اس پروگرام میں پرفارم کریں گے جس میں پاکستانی، انڈین اور لوکل انٹرٹینرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

انشاء اللہ یہ فیملی فنگشن انڈو پاک پائیدار امن کی روشن مثال بنے گا اور خوشی کا موقع ہو اور پیٹ پوجا نا ہو لہذا اسپیشل بوفے اور عربی قہوہ کا وافر انتظام موجود رہے گا جو اس پروگرام کو چار چاند لگانے کو تیار ہے۔ لہذا تمام یو اے ای کے مقیم دوستوں اور ممبران سے درخواست ہے کہ نزاکت علی خان سے رابطہ کر کہ اپنی رجسٹریشن کنفرم کریں اور پی ایم جی کو فن و فنکار کی خدمت کا شرف بخشیں۔
آپ سے ملتے ہیں 24 مئی کی شب نزاکت علی خان کے سنگ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International