rki.news
رپورٹ تمثیلہ لطیف روالپنڈی
(ڈائریکٹر میڈیا )کے مطابق شریف اکیڈمی جرمنی کی ادبی محفل میں اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے فرینکفرٹ میں مقیم اردو زبان و ادب کے گروغ میں سر گرم عمل محترمہ صائمہ احسن کو نائب صدر برائے ویمن ونگ نامزد کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے صائمہ احسن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ شریف اکیڈمی کی نایب صدر ویمن ونگ کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے کر اکیڈمی کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گی ۔
آپ فرینکفرٹ میں مقیم ہیں آپ کا تعلق روشنیوں کے شہر کراچی سے ہے آپ نے فزیکل ایجوکیشن میں ایم اے کیا۔ دوران تعلیم سپورٹس کا شوق تھا ۔باسکٹ بال کی بہترین کھلاڑی ہیں ۔اسی طرح نیٹ بال کی نیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کر کے گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔ آپ نے سٹی سکول پاکستان ایئر فورس میں بطور فزیکل ایجوکیشنل ٹیچر پہ اپنی خدمت خد مات سر انجام دیں ۔جرمنی آنے کے بعد اردو زبان سے نئی نسل کو متعارف کروانے کی غرض سے آپ نے فرینکفرٹ میں اردو کلاس کا اجراء کیا ۔جس میں بچوں کو اردو سکھانے کا انتظام کر کے اردو زبان سے والہانہ محبت کا حق ادا کیا ۔ اردو زبان و ادب کی خدمت آپ کی زندگی کامقصد ہے ۔اسی طرح آپ شریف اکیڈمی جرمنی کی سرگرمِ عمل ممبر ہیں۔ اور علم و ادب کے اس قافلے میں شامل ہو کر اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔آپ کو خدمت کا جذبہ اپنے والد سے ملا ۔آپ کے والد محترم محمد حفیظ ارائی پاکستان کے نامور سوشل ورکر تھے جنہوں نے ۔اپنی مدد آپ۔کے نام سے ایک سماجی بہبود کا ادارہ قائم کر کے رفاہ عامہ کے لیے کام کیا ۔ آپ کا مقصد یہ تھا کہ لوگ اپنے پاوں پر کھڑے ہوں اور خود اس قابل ہوں کہ وہ مشکل حالات سے نبرد آزما ہو سکیں ۔ محترم محمد حفیظ ارائی کی شخصیت پر کتابیں بھی لکھی جا چکی ہیں صائمہ احسن کہتی ہیں کہ خدمت کا جذبہ انہیں اپنے والد سے ملا ۔جس کے تحت آپ علم و ادب کی خدمت کے فرائض جرمنی میں سر انجام دے رہی ہیں ۔شفیق مراد نے اکیڈمی کے کرہ ارض پر پھیلے ہوئے تمام ممبران کی جانب سے مبارکباد پیش کی ۔
Leave a Reply