Today ePaper
Rahbar e Kisan International

پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈہ کے تعاون سے فلاحی ہسپتال کا آغاز

Events - تقریبات , Snippets , / Monday, May 26th, 2025

rki.news

پریس رلیز: عابد علی زین سیکرٹری انفارمیشن پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈہ
پاکستان ہیلتھ کئیر فاونڈیشن کے زیر انتظام ٹرسٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے ہائی کمیشن پاکستان یوگنڈہ کی وزیر برائے بلدیہ اور چئیرمین پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈہ سمیت پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت اس موقعہ پر پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
یوگنڈہ میں پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈہ اور پاکستان ہیلتھ کئیر کمیشن کے تعاون سے تکمیل پانے والے ٹرسٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئرمین شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈہ اور پاکستان ہیلتھ کئیر کمشین کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یوگنڈہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے مل جل کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اس ہسپتال کی بنیاد رکھی
انہوں نے شرکاء کو بتایا اس ہسپتال کو غیر منافع بخش ادارے کے طور پر چلایا جائے گا اور ادارے میں دستیاب تمام میڈیکل سہولیات ہر خاص و عام کے لئے دستیاب ہونگی اور اس ہسپتال سے پاکستانی کمیونٹی کیساتھ ساتھ یوگنڈہ کے لوگ بھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں
پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے شہزاد علی باہلم نے اپنی تقریر کے دوران چئیرمین یوگنڈہ اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان ہیلتھ کئیر کے زیرے انتظام ہسپتال کے لئے ایک ایمبولینس عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
یوگنڈہ میں تعنیات پاکستان کے ہائی کمیشن حسن وزیر اور تقریب کی مہمان خصوصی وزیر برائے بلدیاتی امور محترمہ عائشہ سکندری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈہ کے صدر ظفر محمود چئیرمین شیخ رشید احمد اور ہیلتھ کئیر فاونڈیشن کے سربراہ ریٹائرڈ میجر ڈاکٹر عابد اللہ کی کاوشوں کو سراہا۔
اس کے بعد تقریب کے شرکاء نے پر تکلف ڈنر سے لطف اٹھایا۔
تقریب میں پاکستانیوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی اور ہسپتال کے قیام کو احسن اقدام قرار دیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International