rki.news
کسی سے شائد الفت ہو گئی ہے مگر مجھ سے عداوت ہو گئی ہے
کسی کے واسطے ہوگی یہ جنّت مری خاطر مصیبت ہو گئی ہے
شکایت تھی ہمیں پہلے اسی سے یہ دنیا اب ضرورت ہو گئی ہے
مسلسل خامشی سب جانتے ہیں محبت کی علامت ہو گئی ہے
ضرورت ہے کہ فوراُ ہوش میں آؤ سدا کھونے کی عادت ہو گئی ہے
ہزاروں عیب اس میں تھے مگر اب ” یہ دنیا بے مروت ہوگئی ہے “
سبق محمود نے ایسا پڑھایا مجھے اس سے عقیدت ہو گئی ہے
محمد محمود عالم آسنسول
Your email address will not be published. Required fields are marked *
Comment *
Name *
Email *
Website
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.
© 2025 Rahbar International
Leave a Reply