rki.news
مئی 31 ہفتے کی شب ، دوحہ کی معروف شاعرہ ثمرین ندیم ثمر اور ان کے شوہر جناب عبدالرحمن ندیم نے اپنے گھر پر ایک پر تکلف عشائیہ کے ساتھ خوبصورت شعری نشست کا اہتمام کیا جس میں قطر کے معروف شعراء نے شرکت کی اور اپنا عمدہ کلام پیش کیا۔۔۔نشست کی صدارت زینت لاکھانی صاحبہ نے ادا کی اور نظامت کے فرائض افتخار راغب صاحب نے ادا کئے۔۔۔
نشست میں شریک شعرا ۔۔۔ ثمرین ندیم ثمر ،آصف شفیع،افتخار راغب، مظفر نایاب، فرزانہ صفدر، زینت لاکھانی، جمشید انصاری اور منصور اعظمی نے اپنے خوبصورت کلام سے شعری نشست کو ایک یادگار نشست بنا دیا ۔
Leave a Reply