تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

“تُم مِرا نصیب ہو “

Poetry - سُخن ریزے , Snippets , / Friday, March 8th, 2024

تُم مِرا نصیب ہو !
زندگی میں آنے سے زندگی سے جانے تک
پیار کو چھپانے سے پیار کو جتانے تک
پیار آزمانے تک !
تاج مَحل بنانے سے تاج محل گِرانے تک
تُم مِرا نصیب ہو !

ابتدا سے انتہا، بس یہی حقیقت ہے
مَیں فنا، تُم فنا، بس یہی حقیقت ہے
سب فنا، سب فنا، بس یہی حقیقت ہے

خوبصورت لوگ ہیں
خوبصورت باتیں ہیں
عارضی تعلُّق میں دائمی اُمیدوں کے خواب برگزیدہ ہیں
اور نا دمیدہ ہیں
روشنی کی باتوں میں جل بُجھے چراغوں کا ذکر بھی تبرُّک ہے

عِشق اِک صحِیفہ ہے
جو تُمہاری آنکھوں سے میرے دِل پہ اُترا ہے!
آؤ اس صحِیفے کو طاق سے اُتارو تُم!
بَرکتوں کی رات میں تِلاوتاً پکارو تم!
عشق کو سَنْوارو تُم!
تُم مِرا نصیب ہو!
اَب مجھے پکارو تُم!

سلیم کاوش


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International