Today ePaper
Rahbar e Kisan International

سٹی ہاؤسنگ میرپور کی جبیر مارکی میں گرینڈ انٹری تقریب کنٹری ہیڈ رانا زاہد کا مثالی پراجیکٹ کا عزم، راجہ نوید اختر گوگا کی حمایت

Kashmir - آزاد جموں کشمیر , Snippets , / Thursday, June 19th, 2025

rki.news

میرپورسٹی ہاؤسنگ میرپور کی شاندار “گرینڈ انٹری” کی تقریب آج جبیر مارکی میرپور میں بھرپور جوش و خروش سے منعقد ہوئی، تقریب میں آزادکشمیر بھر سے بڑی تعداد میں معززین، کاروباری شخصیات، اور شہریوں نے شرکت کی۔
تقریب میں سٹی ہاؤسنگ کے کنٹری ہیڈ رانا زاہد اور چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا نے خصوصی خطابات کیے۔
رانا زاہد نے کہا کہ سٹی ہاؤسنگ سکیم میرپور کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔ چار ہزار کنال پر محیط یہ پراجیکٹ نہ صرف انٹرنیشنل طرزِ زندگی فراہم کرے گا بلکہ ہزاروں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کے تمام قواعد و ضوابط پورے کرتے ہوئے جملہ درکار این او سیز حاصل کر لیے گئے ہیں سوسائٹی میں زو پارک، واٹر پارک، ایشیا کا سب سے بڑا پارک، اور بین الاقوامی فوڈ چینز کے لیے جگہ مختص کی جا رہی ہے تاکہ میرپور کے شہریوں کو شاہانہ طرز زندگی مہیا کی جا سکے۔رانا زاہد نے کہا کہ کشمیر میں یہ ہمارا پہلا منصوبہ ہے، جسے مثالی بنانے کے بعد خطے میں دیگر پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔
پراجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں 4 کنال رقبے پر مشتمل فارم ہاؤسز فروخت کیے جائیں گے، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔

پلاٹ سائز اور قیمتیں

5 مرلہ: 39,90,000 روپے

10 مرلہ: 74,90,000 روپے

1 کنال: 1,39,90,000 روپے

2 کنال: 2,49,00,000 روپے

4 کنال فارم ہاؤس: 4,50,00,000 روپے
تمام پلاٹس کی بکنگ اقساط میں کی جائے گی، اور الاٹیوں سے کسی قسم کے ڈیولپمنٹ چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔
تقریب سے چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ہاؤسنگ کا یہ منصوبہ میرپور کی ترقی اور خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے پُراعتماد انداز میں کہا چار کنال والے فارم ہاؤس انشاءاللہ صرف چھ دن میں فروخت ہو جائیں گے، جو اس پراجیکٹ پر عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International