Today ePaper
Rahbar e Kisan International

پی ایم جی کی عید ملن محفل، موسیقی اور محبتوں سے سجی

Entertainment - جہانِ فَن , Snippets , / Thursday, June 19th, 2025

rki.news

پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) انٹرنیشنل چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان کے زیر اہتمام عید الاضحی یعنی بڑی عید کی بڑی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے عید ملن پارٹی پر بسد احترام مدعو کیا۔

سمندر پار پاکستانیوں کو وطن عزیز سے دور عید کی خوشیاں بانٹنے کا مشن پی ایم جی بخوبی جانتا ہے اور باقاعدہ اپنے ممبرز اور فیملیز کو شاندار ایونٹس سے محظوظ کرتا رہتا ہے۔ عید قرباں اور بلخصوص سنت ابراہیمی کے فرائض سر انجام دینے کے بعد اگر میوزک نائٹ ود بار بی کیو کا انتظام ہو تو پی ایم جی (یو اے ای) کی تعریف تو بنتی ہے نا۔

محفل سرور و موسیقی کا اہتمام الشکور ریسٹورنٹ کے مالک جناب عامر اقبال صاحب کے تعاون سے عجمان ریاست میں ترتیب دیا گیا تھا۔ پروگرام کے منتظم خاص جناب جہانزیب زبیر چوہدری تھے جنہوں نے تمام مہمانوں اور فنکاروں کا پرتپاک ویلکم کیا۔
پروگرام کو سجانے اور چار چاند لگانے شارجہ سے مشہور سنگر استاد ندیم ایاز صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی، اسی اثناء میں استاد شوکت جمال صاحب جو مشہور زمانہ شو (Surk Shetar) کے ونر نبیل شوکت علی کے والد محترم ہے نے بھی ہماری دعوت قبول فرمائی۔ دیگر پرفارمرز میں سنگر ظہور احمد، Jaboo صاحب، حنان شیخ صاحب اور ہنی شیخ صاحب (شاگرد استاد ندیم ایاز) نمایاں رہے اور حاظرین سے خوب داد سمیٹی۔

بار بی کیو اور عربی قہوہ جات کے ہمراہ یہ روح پرور تقریب رات گئے تک جاری رہی جس میں کمپئرنگ و ہوسٹنگ نزاکت علی خان کے سپرد رہی۔ اختتام پر تمام پرفارمرز کو اعزازی سند اور پی ایم جی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔ اسی موقع کی مناسبت سے پی ایم جی نے عجمان میں فن موسیقی سے وابستہ میوزک اکیڈمی بنانے کا اعادہ بھی کیا اور استاد ندیم ایاز، شوکت جمال، ظہور احمد باشت اور عامر اقبال صاحب کو پی ایم جی کے بانی ممبران بھی مقرر کیا۔ حاضرین محفل میں ہمارے چاہنے والے محمد اکرم باوا، الطاف صاحب اور فیملیز جن میں خصوصاً مس صائمہ ناز اور مس ثناء ڈول شامل تھیں نے خوب نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نزاکت علی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پی ایم جی اپنی عجمان اکیڈمی کے افتتاح پر ندیم ایاز کے نام ایک شام سے انشاء اللہ آپ ے اگلے پروگرام کا آغاز کرے گی تب تک اللہ آپکا حامی و ناصر ہو


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International