تخت بھائی(طارق خان یوسفزئی) مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی معاذاللہ خان اور مینا بازار کے صدر حاجی آفتاب خان مہمند نے تخت بھائی نے سالک ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں تخت بھائی پریس کلب کے احاطہ میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرکے پریس کلب میں پودا لگایا اور شجر کاری مہم کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور موسم کو خوشگوار اور انسانوں کو آکسیجن فراہم کرنے کا واحد زریعہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ایک ایک درخت کو لگایں اور اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں اس موقع پرصدر تخت بھائی پریس کلب مسلم خان صابر، جائنٹ سیکرٹری جاوید عالم مہمند۔فنانس سیکرٹری عزت محمد خپلواک پریس کلب کے سینئر صحافی وزیر زادہ امجد،نوجوان صحافی طارق خان یوسفزئی، اور مطیع اللہ خان کے علاوہ ارکین عمران زمان،زاھد اخونزادہ اور زاھدالرحمان بھی موجود تھے اس موقع پر سابق تحصیل ناظم اعلی حاجی معاذواللہ خان اور مینا بازار کے صدر خاجی افتاب مہمند نے اپنے ہاتھ سے پریس کلب کے احاطہ میں پودا لگایا۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے ماحول کو خوشگوار بنانے اور ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے اپنے ماحول اور گھروں میں پودے ضرور لگائیں
Leave a Reply