تازہ ترین / Latest
  Wednesday, October 23rd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

بیرونی قرضے اور ہمارے سیاستدان

Articles , Snippets , / Monday, March 18th, 2024

سال 1990 کے بعد بیرونی قرضے لینے کا شور سنائی دینے لگا. سیاستدان بڑے فخر سے بیرونی قرضوں کے حصول کا ذکر کیا کرتے تھے اور ان قرضوں سے مختلف منصوبوں کے افتتاح اور تکمیل کی تصاویر اور تقاریر میڈیا پر دیکھی اور سنی جاتی تھیں. اس طرح قرضے بڑھتے رہے اور جب ان کی اقساط کی ادائیگی کا وقت آیا تو ملک کے آمدنی کے وسائل محدود ہو چکے تھے اور خزانہ خالی تھا. اس دوران مختلف سیاستدانوں پر مالی بے ضابطگیوں کے الزامات لگے، مقدمات بھی قائم ہوئے جو این ار او اور قوانین میں ترامیم کی نظر ہو گئے لہذا عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھ گیا جو انتہائی مہنگائی کا باعث بنا. رہی سہی کسر بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کر دی جس کی وجہ سے کم آمدنی والے ملازمین اور محنت کشوں کے لئے ضروریات زندگی کا حصول مشکل ہو گیا. موجودہ قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کے لئے بھی اب نئے قرضے لینے پڑتے ہیں. اگر یہی طریقہ کار رہا تو بیرونی قرضوں سے قیامت تک جان نہیں چُھوٹ سکتی. سابقہ ادوار میں حکمرانوں نے قرض لیتے وقت کبھی بھی پیشہ ور ماہرین سے مشاورت یا تجربہ کار وزیر خزانہ کی ضرورت محسوس نہ کی ہوگی. اب وزیر خزانہ بھی امپورٹ کئے جاتے ہیں جن کی تنخواہوں اور مراعات پر ماہانہ کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں. جب یہ ماہرین آسان شرائط پر مزید قرضے لینے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو اپنی سابقہ شہریت اختیار کر لیتے ہیں. موجودہ حکمرانوں کے لئے مشورہ ہے کہ نئے وزیر خزانہ کے نائب اور متعلقہ ٹیم میں اصلی اور فصلی پاکستانی ماہرین کو شامل کریں تاکہ یہ کسی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں ذمہ داری سنبھال سکیں کیونکہ آج تک مستعار لئے گئے وزیراعظم یا وزیر خزانہ اُس وقت تک ہی پاکستان میں رہتے ہیں جب تک سیاسی اور معاشی حالات ان کے لئے سازگار رہتے ہیں.

خُدا تجھے کسی طوفان سے آشنا کردے
کے تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں
(علامہ اقبال)
شہزادہ ریاض


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International