تازہ ترین / Latest
  Wednesday, October 23rd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

معاشی بدحالی کی جڑ کرپشن ہے

Articles , Snippets , / Monday, March 18th, 2024

شنید ہے کہ ہمارے بجٹ کا انحصار بیرونی قرضوں پر ہے کیونکہ جب سے ہم نے بیرونی قرضے لینے شروع کئے ہیں تب سے ہی کرپشن کی بازگشت سنی جا رہی ہے. سیاستدان بھی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں لیکن بوقت ضرورت سیاسی مصلحتوں کے پیش نظر اپنے مخالفین کو گلے بھی لگا لیتے ہیں. بیرونی قرضوں کے مَصرف سے تو عوام آگاہ نہیں البتہ جب مہنگائی اپنا رنگ دکھاتی ہے تو پتہ چل جاتا ہے کہ بیرونی قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کے لئے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بھی ڈالا جا رہا ہے اور بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جاتا ہے جس سے سیاستدان اور سرکاری اعلیٰ افسران پر تو اثر نہیں پڑتا البتہ غریب اور درمیانے درجے کے لوگوں کی چیخیں ضرور سنائی دیتی ہیں. وزیراعظم نے اپنے ایک حالیہ بیان میں عوام سے وعدہ کیا کہ کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی چونکہ قانون کی نظر میں سب برابر ہوتے ہیں. اس لئے عوام کی نظریں اب عدلیہ پر لگی ہیں جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی اور پرویز مُشرف کی دستور شکنی پر قابل ستائش فیصلے سُنائے. ہمیں اُمید ہے کہ وزیراعظم اپنے متذکرہ بالا بیان کی روشنی میں ذولفقار علی بھٹو اور پرویز مشرف کے مقدمات کی طرح سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کے اُن مقدمات کو بھی عدالت عالیہ کی نظر ثانی کے لئے پیش کریں گے جو این ار او یا قوانین میں ترامیم کی نظر ہو کر ختم کر دیئے گئے جس سے عوام کو نا اُمیدی ہوئی.

کتاب سادہ رہے گی کب تک- کبھی تو آغاز باب ہوگا
جنہوں نے بستی اُجاڑ ڈالی- کبھی تو اُن کا حساب ہوگا
شہزادہ ریاض


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International