سڑک کے کنارے ایک کتا ایک کتیا کا پیچھا کر رہا تھا اور سڑک کی دوسری جانب ایک لڑکا ایک لڑکی کے تعاقب میں ساۓ کی طرح لگا ہوا تھا – کتے اور انسان کا یہ دلچسپ مقابلہ تقریباً نصف گھنٹے تک جاری رہا – سامنے موڑ پر گھپ اندھیرا تھا – شاید الیکٹرک پول کا بلب ناکارہ ہوگیا تھا یا اس پر کسی چور کا دست شفقت پڑچکا تھا – اچانک تاریکی میں لڑکی کی چیخ فضا میں ابھر کر دب گئی – سیاہ موڑ کا چہرہ مزید سیاہ ہوگیا – مقابلہ انسان کے ہاتھ رہا ( اشرف المخلوقات جو ٹہرا )
سہیل نور (جگتدل)
اسسٹنٹ ہیڈ ٹیچر
کولکاتہ میونسپل کارپوریشن اسکول
موبائل نمبر: 9239768229
Leave a Reply