rki.news
مسکین سے مسکینی اقدام سے پیش آئیں
ہر اک کو عزت و احترام سے پیش آئیں
لازم ہے تُم پر سبھی کو دیں عزت
سبھی سے حسنِ کلام سے پیش آئیں
لب پر نہ لائیں حقارت کا کوئی لفظ
نرمی و فہم و افہام سے پیش آئیں
غصے میں بھی ضبط کا دامن نہ چھوڑیں
سچائی سے دلی احترام سے پیش آئیں
جھوٹے کو بھی سچ کی راہ دکھائیں
فہم و محبت کے پیغام سے پیش آئیں
دھتکارنا کسی کو حق نہیں کسی کا
انسان کو انسان کے نام سے پیش آئیں
چاہے وہ دین کا ہو یا ہو بے دین
خدا کے بنائے نظام سے پیش آئیں
معذور ہو یا ہو کوئی بیمار
تسلی سے آرام سے پیش آئیں
کمزور کو مت کہیں کبھی کمزور
حوصلہ دیں حُسنِ آرام سے پیش آئیں
تکریم کا رشتہ ہے سبھی سے بالا
انسانی وقار کے جام سے پیش آئیں
معین دنیا ہو یا دین ہر قدم پر لازم ہے
کہ عدل و رحم و اکرام سے پیش آئیں
چیف سید معین شاہ
Leave a Reply