Today ePaper
Rahbar e Kisan International

شجرکاری مہم کا افتتاح

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Friday, August 8th, 2025

rki.news

این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 08اگست 2025
ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کیا۔مہم کا بنیادی مقصد طلباء کمیونٹی اور دیگر سٹیک ہولڈرز میں درختوں کی اہمیت بارے بیداری پیدا کرنا تھا۔ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء نہ صرف پودا لگائیں گے بلکہ اس کا خیال بھی رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریبا پانچ فیصد جنگلات باقی رہ گئے ہیں جب لوگ درخت لگانے کا سوچتے ہیں تو ان کے ذہنوں میں کئی سوالات جنم لیتے ہیں کہ کون سا درخت کہاں لگانا ہے اور اس کی دیکھ بھال کیسے کی جائے۔اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی ملتان نہ صرف اپنے ادارے میں شجرکاری مہم میں حصہ لے رہی ہے بلکہ شہری کمیونٹی کو بھی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی دیکھ بھال اس وقت تک کریں جب تک پودا درخت کی شکل اختیار نہ کر لے۔مزید کہا کہ پودے نہ صرف آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو بھی کم کرتے ہیں۔آخر میں فیکلٹی ایڈمنسٹریشن اور طلبہ کی جانب سے ایک ایک پودا لگایا گیا۔ڈاکٹر گلزار اختر نے شرکاء کو شجرکاری اور پودوں کی دیکھ بھال کے بارے میں تفصیلی بتایا ۔اس موقع پر ڈاکٹر وزیر احمد،آصف محمود عارف سمیت دیگر فیکلٹی موجود تھی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International