rki.news
نظم “سبز جھنڈیاں”
از: سید انور ظہیر رہبر، برلن جرمنی
ان سبز و سفید جھنڈیوں کی حرمت کو تم سنبھال کر رکھنا
قدموں تلے روندنے نہ دینا
سبز جھنڈیاں یہ کاغذ کی
گرچہ بہت قیمتی ہیں
ان پر تو
چاند تارے ٹکے ہوئے ہیں
ان رنگوں اور ان چاند تاروں کی عظمت کا خیال رکھنا
اس لیے تم
سبز جھنڈیوں کو جشن کے بعد کوڑے دان میں بے عظمت نہ ہونے دینا
بلکہ
اس سبز رنگ کو
اس سرزمین کی عظمت کا ابدی نشاں بنانے کا سوچنا
اِن جھنڈیوں کی جگہ
ہر گلی اور ہر محلے میں
سر سبز و شاداب
پودے لگا دینا
کہ کل ہمارا وطن درختوں کے پتوں کی
سبز جھنڈیوں سے
سال در سال سجا رہے
اور ہم
آنے والی نسلوں کو ہمیشہ رہنے والی عظیم سبز جھنڈیوں کا اک تحفہ دے سکیں
Leave a Reply