rki.news
تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
انتہاٸی قابل احترام صفدر زمان صاحب اے۔ڈی۔او سپورٹس کا شکریہ جو ضلع ہری پور میں ایک بہترین آفیسر ہیں۔ہفتہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب کی تفصیلات سے آگاہ کیا حالانکہ موصوف نے دعوت بھی دی۔شرکت نہ کر سکا لیکن جس محبت سے تفصیل بھیجی اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اصل میں یہ عنوان ایسا ہے جس پر جس قدر لکھا جاۓ کم ہے۔
ضلع ہری پور کے مختلف تعلیمی اداروں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ملک تنویر اعوان کی ہدایات کی
روشنی میں محکمہ تعلیم ہری پور نے ہفتہ آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں تقریبات کے مقابلوں کا شاندار انعقاد ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور میں تحصیل سطح پر مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ اساتذہ نے مذکورہ ہفت روزہ تقریبات میں حصہ لینے کے لیے بھر پور تیاری کی۔تحصیل غازی میں پرنسپل اعجاز خان کی نگرانی میں، تحصیل خانپور میں پرنسپل اظہر شاہ کے زیر انتظام جبکہ کھلابٹ ٹاؤن شپ میں پرنسپل فقیر الدین نے بہترین مقابلوں کا انعقاد کیا۔ گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 ہری پور میں ضلعی تعلیمی آفیسر ہریپور ملک تنویر اعوان کی زیر صدارت ضلع ہری پور کے تعلیمی اداروں میں شاندار مقابلوں کا بہترین انعقاد ہوا۔ اور اس ضمن میں شاندار اور منفرد تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر ضیاء ملک اور محمد فصیح اسحاق عباسی اسسٹنٹ کمشنر ہری پور تھے تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہریپور سردار عبدالقیوم، منیب الرحمن ایس ڈی ای او صفدر زمان اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ افیسر سپورٹس ہری پور، پرنسپل سلیم نوازش محبوب پرنسپل ڈاکٹر محمد سیف الرحمن، یوتھ آفیسر طلال سلیم ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری عماد اعجاز، سکول سٹاف، مختلف سکولوں سے آۓ ہوئے اساتذہ کرام اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوااور طلباء نے قومی ترانہ پیش کیا۔ پرنسپل فواد حسین نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور معرکہ حق میں پاکستان کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کی امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کےلئے دعا کی۔ انہوں نے طلباء کو پڑھائی کرنے، پودے لگانے اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود میں حصہ لینے کی ترغیب دی، اس موقع پر طلباء نے ولولہ انگیز تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے، جن میں آزادی کی اہمیت اور شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا۔ طلباء نے دلکش بینرز اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ تقریب سے مہمان خصوصی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کوئز کے مقابلوں میں گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 ہری پور کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ ملی نغموں کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سرائے صالح کے طلباء نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر ضیاء ملک اور اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نے طلباء کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی فرمائی اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ مہمان خصوصی صاحبان نےخوبصورت الفاظ اور کلمات سے شاندار انتظامات کرنے پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور انعامات سے نوازا ۔یہ بات تو خوش آئند ہے کہ ضلع ہری پور میں ہفتہ یوم آزادی اور معرکہ حق منانے کے لیے تقریبات کا ایک خوبصورت سلسلہ جاری ہے۔
Leave a Reply