rki.news
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 11اگست 2025
“پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان، کو گورنر کی جانب سے اکیڈیمیا میں ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس سے پہلے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان کی جانب سے قومی سطح پر ہائرایجوکیشن کمیشن بہترین استاد 2020 کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا اور ان کی تحقیقی مہارت پر پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے 2017 میں بائیو ٹیکنالوجی میں گولڈ میڈل سے نوازا۔اس کے علاوہ انہوں نے متعدد ہائبرڈ گندم کی لائنز تیار کیں اور ڈیورم گندم کی اعلی ورائٹی ‘چناب پاستا۔24’ متعارف کرائی،جو پاستا انڈسٹری کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پانی کی کمی کو برداشت کرنے والی گندم کی جدید ورائٹیز بھی تیار کیں،جو بدلتے موسمی حالات میں کسانوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔ زرعی یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ، فیکلٹی اور عملے نے معزز وائس چانسلر کو دلی مبارکباد پیش کی اور تعلیم و تحقیق کے فروغ میں اُن کی بصیرت افروز قیادت، غیر متزلزل عزم اور شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔”
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply