سہیلی نظم لکھی ہے
اکیلی نظم لکھی ہے
چلو آؤ سناتی ہوں
نویلی نظم لکھی ہے
یہ میرے دل کی ہیں باتیں
بری ہیں اور کچھ اچھی
جو قسمت میں لکھی تھیں نا
محبت کی وہ سوغاتیں
دُکھوں کی ساری برساتیں
وہ اَشکوں سے بھری راتیں
انہیں پہ نظم لکھی ہے
نویلی نظم لکھی ہے
سہیلی نظم لکھی ہے
Leave a Reply