rki.news
لاہور : ( فریدہ خانم ) ،
لاہور میں پیس میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کی میٹنگ ہوئی جس میں عہدے داروں کے ساتھ ساتھ سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی ،میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اس کے بعد سینئر نائب صدر رانا فیاض نے محمد مصطفی ﷺ کی خدمت میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا ،میٹنگ کا آغاز پیس میڈیا ایسوسی ایشن کے بانی سید صائم علی اور چیئرمین صائم راجپوت نے کیا, اس موقع پر صدر فاران کھٹانہ۔جنرل سیکٹری حماد طاہر۔سینئر نائب صدر رانا فیاض۔ نائب صدر انحر معین۔ نائب صدر احسن صدیقیـ فنانس سیکٹری شاہزیب عالم۔میڈیا کوارڈینیٹر سونیا خان۔میڈیا کوارڈینیٹر عبدالرحمان۔میڈیا کوارڈینیٹر آصف خان۔کور کمیٹی کے ممبر علی ملک اور تمام عہدے داروں نے میٹنگ میں شرکت کی اور پیس میڈیا ایسوسی ایشن کے ایجنڈے پر بات کی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے اور آزادیٔ اظہار رائے پر پابندیاں اور صحافتی حالات پر روشنی ڈالی اور صحافیوں کو درپیش موجودہ خطرات پر بھی تفصیلی گفتگو کی, میٹنگ کے اختتام پر تمام عہدے داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کا سفر جاری رکھا جائے گا۔
Leave a Reply