rki.news
معروف جاوید صبا صدر اور جمیل فاضلی مشاعرہ کے مہمانِ خصوصی تھے
ڈسٹرک گورنر شکیل قائم خانی کی خصوصی شرکت
ڈسٹرک روٹری کلب کراچی سٹار 3271 قومی تہواروں کے موقع پر ہر سال کراچی سمیت صوبے بھر میں خصوصی پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے اسی سلسلے میں جشنِ آزادی کے موقع پر روٹری کلب کراچی اسٹار اور بلیو نے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا مشاعرے کی صدارت معروف شاعر جاوید صبا نے کی جبکہ جمیل فاضلی مشاعرہ کے مہمانِ خصوصی تھے مشاعرہ کی نظامت مومن الرحمن مومن نے بخوبی انجام دی آزادی مشاعرہ میں شہر کے معروف شعراء مدعو تھے روٹری ڈسٹرکٹ 3271 کے عہداران سمیت ڈسٹرک گورنر شکیل قائم خانی کی خصوصی شرکت نے مشاعرہ کی رونق کو دوبالا کردیا روٹری کلب ڈسٹرکٹ چیئر شعر و ادب شازیہ عالم شازی اور ان کے معاون کو چیئر ارمان علی مشاعرہ کے منتظم اعلیٰ تھے۔
تقریب کا آغاز عمیر جاوید نے کیا، جس کے بعد شاہان قمر نے تلاوتِ قرآنِ پاک پیش کی، اور عدیل بخآری نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی۔
اور پھر قومی ترانہ پیش گیا۔۔
روٹری ڈسٹرکٹ گورنر 3271 2025-26، جناب شکیل قائم خانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادب اور ثقافت کے فروغ میں روٹری کے کردار کو سراہا۔ مشاعرے میں سابق ڈسٹرکٹ گورنرز کی شرکت نے محفل کو مزید وقار بخشا۔عرفان قریشی ، اویس کوراہی اور راو سلیم صاحب نے روٹری کے بارے میں اورروٹری کے تحت چلنے والے پروجیکٹس کی وضاحت کی تمام ڈسٹرکٹ ٹیم اور آنے والے گورنر شہزاد صابر صاحب نے شکرکت فرمائی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سندھ حکومت، جناب سید حبیب اللہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور نوجوانوں کو ادب و ثقافت سے جڑے رہنے کی تلقین کی۔ میزبان اول نے مشاعرہ کے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے مشاعرہ کی نظامت پر مامور مومن الرحمن مومن کو ڈائس پر آنے کی دعوت دی مومن الرحمن مومن نے انتظامیہ اور خصوصی طور شازیہ عالم شازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بلاتاخیر مشاعرہ کا آغاز کیا اور صدرِ مشاعرہ جاوید صبا اور مہمانِ خصوصی جمیل فاضلی کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی جن کا استقبال روٹری کی منتظم مشاعرہ شازیہ عالم شازی نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے کیا۔
مشاعرہ کا آغاز نظامت کار مومن الرحمن مومن نے اپنا کلام پیش کرکے کیا اس کے بعد بالترتیب اشعر عالم عماد، گلُ افشاں، مسرور پیر زادو، سلمان ثروت، شازیہ عالم شازی، حمیرا گلُ تشنہ، وجیہ ثانی،عبدالحکیم ناصف،فرخ اظہار، خلیل اللہ فاروقی، ناصرہ زبیری، سلمان صدیقی، خالد معین، مہمانِ خصوصی فاضل جمیلی اور اختتامی کلمات کے ساتھ صدرِ مشاعرہ جاوید صبا نے اپنے خوبصورت کلام سنا کر سامعین کو محظوظ کیا مشاعرہ گاہ میں روٹرین کے ساتھ شہر کی معروف شخصیات عائشہ اسلام ،سلمان صدیقی سعید جدون صاحب کے ساتھ ساتھ بہت اچھی تعداد میں سامعین موجود تھے جنہوں نے مدعو شعراء کے کلام پر دل کھول کر داد دی۔
تقریب کے منتظمین میں شازیہ عالم شازی (ڈسٹرکٹ چیئر) اور ارمان علی(ڈسٹرکٹ کو چیئر) شامل تھے،جنہوں نے اس مشاعرے کو کامیابی سے ہمکنار کیا دیگر انتظامیہ میں تحسین اسلام، شاہزیب رئیس، شعیب بھٹی، علی رضا اور فریحہ، نوشین عالم عاقب شامل تھے ڈاکٹر معسود ، جنہوں نے انتظامی امور کو بخوبی سرانجام دیا۔مشاعرہ کے اختتام پر عشائیہ کا بہترین انتظام موجود تھا بعد ازں روٹری کلب ڈسٹرکٹ چیئر شعر و ادب شازیہ عالم شازی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کا مشاعرہ نہ صرف ایک خوبصورت ادبی تقریب، بلکہ اس نے قومی وحدت، ثقافتی ورثے اور آزادی کے جذبے کو بھی نمایاں طور پر اجاگر کیا میں امید کرتی ہوں کہ ہماری یہ کوشش شہر کی ادبی فضا میں خوشگوار اضافہ ثابت ہوگی۔
Leave a Reply