Today ePaper
Rahbar e Kisan International

کپاس کی بحالی اور جدید تحقیق کے لیے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور تارا گروپ کا تعاون

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Sunday, August 24th, 2025

rki.news

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 24اگست 2025
ملتان۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے لودھراں میں تارا گروپ کے زرعی ریسرچ فارم کا دورہ کیا۔جہاں ڈاکٹر صغیر احمد (چیف سائینٹسٹ ) نے کپاس کو درپیش چیلنجز اور ان کے موثر حل بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ تارا گروپ اس وقت زراعت کے شعبہ میں ایک نمایاں گروپ ہے یہ گروپ کپاس کے علاوہ دیگر 16 فصلوں پر تحقیق کر رہا ہے۔انہوں کہا کہ کپاس اس وقت گرمی بارشوں کا بے وقت ہونا ،پانی کی کمی ،ضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں کے مسائل کا سامنا ہے تارا گروپ ان مسائل کے حل کے لیے 2013 سے تحقیق کر رہا ہے۔کپاس کے معیاری بیج کی تیاری بھی ہمارا مشن ہے تاکہ معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے کپاس کی بحالی تارا گروپ کی اولین ترجیح ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کو مختلف کپاس کی لائنز جن میں موسمیاتی تبدیلیوں بالخصوص گرمی کو برداشت کرنے کی صلاحیت،پتہ مروڑ وائرس اور ضرر رساں کیڑوں کے خلاف بہترین قوت مدافعت اور مشینی برداشت کے لیے موزوں مٹیریل شامل تھا کا دورہ کروایا گیا۔بریڈنگ مٹیریل کے علاوہ پہلے سے منظور شدہ اقسام (386.ICS) اور تارا (224) کے سیڈ پروڈکشن اور اس کے سیٹ اپ کا وزٹ کروایا گیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ تارا گروپ جدید ریسرچ کے ذریعے کپاس کے ساتھ ساتھ دیگر فصلوں پر تحقیق کر رہا ہے جس سے نہ صرف کسان خوشحال ہوگا بلکہ پاکستانی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔آخر میں انہوں نے تارا گروپ کے (سی ای او) ڈاکٹر خالد حمید کی زرعی شعبہ میں خدمات کو سراہا اور کپاس کی بحالی اور تحقیق کے شعبہ میں مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔

ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International