Today ePaper
Rahbar e Kisan International

پاکستان اور بنگلادیش میں ویزا فری سفر کا معاہدہ ، 5 سالہ سہولت کا اعلان

Pakistan - پاکستان , Snippets , / Monday, August 25th, 2025

rki.news

لاہور (میاں نوید افضل) پاکستان اور بنگلا دیش نے باہم معاہدے کے تحت اپنے سفارتکاروں اور سرکاری اہلکاروں کے لیے ویزا فری داخلے کی اجازت دے دی ہے۔دونوں ممالک کے مابین ہونے والے اہم معاہدے کے بعد بنگلا دیش کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پاکستان کا ویزا حاصل کیے بغیر سفر کر سکیں گے اور یہی سہولت پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو بھی بنگلا دیش میں حاصل ہوگی۔یہ معاہدہ چیف ایڈوائزر کے دفتر، تَیج گاؤں میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران ایڈوائزری کونسل کمیٹی کی جانب سے پالیسی اور حتمی منظوری حاصل کرنے کے بعد طے پایا ہے۔بنگلا دیش کی جانب سے یہ معاہدہ پاکستان کے ساتھ آئندہ 5 سال کے لیے کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلا دیش کے 30 ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے موجود تھے اور پاکستان کے ساتھ اس معاہدے کے بعد یہ تعداد 31 ہوگئی ہے۔ پاکستانی حکومت نے بھی اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International