تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

بچوں سے محبت

Articles , Snippets , / Wednesday, March 27th, 2024

۔تحریر فخرالزمان سرحدی ہری پور۔پیارے قارئین!بچے پھولوں کی طرح ہوتے ہیں۔توجہ اور پیار سے پیش آنا ان کی شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔گھروں کی زینت اور تعلیمی اداروں کی رونق ہوتے ہیں۔ان کے دم سے ہی رونق چمن بھی ہے۔محبتوں اور چاہتوں کے پھولوں سے بچوں میں ایک بہار اور نکھار کی کیفیت جنم لیتی ہے۔گھروں میں والدین ,بہن بھائیوں کے ساتھ مل جل کر رہنا اور سکول میں استاد جیسی ہستی سے سیکھنا اور دامن علم کے موتیوں سے بھرنا ان کی زندگی مثالی بناتا ہے۔نسیم سواتی کی نظم بعنوان استاد کتنی جاذب نظر ہے پیش کرتا ہوں:۔
سکھایا جو سبق استاد نے
محترم ہے میرے لیے
استاد سب احباب سے
نسل نو کو سنوارتا ہے
ادب لازم نصاب سے
بگڑے کو بناتا ہے وہ
پانی نکالے سراب سے
موصوف نے بچے کے لیے استاد کی اہمیت کا تذکرہ بہت خوبصورتی سے کیا ۔استادہی تو محترم ہستی ہوتی ہے جو بچوں میں اچھے اوصاف پیدا کرنے کے لیے اخلاص سے کام کرتا ہے۔نقول شاعر:۔
شیخ مکتب ہے اک عمارت گر
جس کی صنعت ہے روح انسانی
سادہ دل بچے تو محبت اور پیار کے دلدادہ ہوتے ہیں۔تشدد پسند نہیں کرتے۔خوش اخلاقی پسند کرتے ہیں۔قلم سے محبت بچوں کے لیے بہت ضروری ہے اور کتاب کو اپنی دوست تصور کرنے سے ہی ان میں تعلیمی سرگرمیاں تیز ہوتی ہیں۔اس ضمن میں والدین,استاتذہ اور معاشرہ مخلصانہ کردار سے ہی نسل نو کی بہترین تربیت کر سکتے ہیں۔اس وقت معصوم بچوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔بچے چونکہ مستقبل سے نا آشنا ہوتے ہیں ان میں علم حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کرنا لازم ہے۔بچے قوم کا سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔ان کی خدا داد صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا گویا ان کے مستقبل کو سنوارنا ہے۔بچے چونکہ معماران قوم ہوتے ہیں اس لیے تعمیر وطن میں ان کا کردار بھی ہے۔بہترین اسلوب تربیت سے ہی وفادار شہری بھی بنایا جا سکتا ہے اور محبتوں کے امیں بھی۔وہ معاشرہ کتنا بدنصیب شمار ہوتا ہے جو قومی ورثہ اور اثاثہ کی اخلاقی اور سماجی تربیت میں قابل تعریف کردار ادا نہیں کر پاتا۔ایک اہم بات فروغ تعلیم میں استاد کا طرز عمل اہم کردار ادا کرتا ہے۔استاد کا رویہ اور حسن سلوک ہی تو بچے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔وہ قوم کبھی ترقی نہیں کر پاتی جس کے بچے اخلاقی بے راہ روی کا شکار ہوں۔سماجی اقدار سے ناواقف ہوں۔اخلاقیات سے عاری ہوں۔اس میں اساتذہ اور والدین ہی مل کر قومی اثاثہ کی بہترین تعلیم وتربیت کا مقدس فرض ادا کر پاتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International