rki.news
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 05ستمبر 2025
ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی زیر صدارت اکیڈیمک کونسل کا 14واں اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری اکیڈمک کونسل کے فرائض رجسٹرار سمعیہ امبرین نے سر انجام دیے۔اجلاس میں نیو انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرامز اور مختلف کورسز کی سکیم آف سٹڈیز کی نظر ثانی کی گئی۔اس کے علاوہ انڈر اور پوسٹ گریجویٹ کے نئے ڈگری پروگرامز جن میں بی ایس ریموٹ سیسنگ (BS.Remote sensing ) بی ایس اکنامکس و ڈیٹا سائنس (BS.Economics with Data Science ) اور پی ایچ ڈی ایگری بزنس مینجمنٹ (PHD.Agri Business Management )کو شروع کروانے کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچر لاہور عاصم شہزاد،پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر،پروفیسر ڈاکٹر شیخ اشفاق سمیت جامعہ کے ڈینز ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply