rki.news
لاہور: ( فریدہ خانم )،
اقرا ءکلب لاہور کی دوسری سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس لاہور پریس کلب میں ہوئی،جس میں صدر پریس کلب ارشد انصاری نے بطور مہمان خصوصی اور ارکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ باہمی تفریق کو مٹاتے ہوئے ہمیں دین کو مضبوط کرنا ہے،یہ تبھی ہو گا جب ہم قرآن کو طاق سے نکال کر اس سے رہنمائی لیں گے اور قرآن کریم احادیث مبارکہ کے بغیر ہم پر کھلے گا نہیں،صدر اقراء کلب حامد نواز نے کہا کہ آج انسانیت اور خواتین کے حقوق کا بڑا چرچا ہے جبکہ نبی آخرالزماںؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عملی طور انسانیت اور خواتین کا جو احترام کر کے دکھا دیا ہے اس کی مثال ان سے پہلے تھی نہ اب ہے،خزانچی اقراء کلب محمد مجیب اللہ نے کہا کہ اللہ نے ہمیں اپنی ان گنت نعمتیں دے کر جتایا نہیں مگر نبی کریمؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کو احسان قرار دیا،فیصل سلہریا نے کہا کہ رسالت مآبؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد یقیناً جشن ہے مگر ان کی آمد کا مقصد اس سے بڑا جشن ہے،جو اس مقصد سے جڑ گیا، اس نے حقیقی طور پر میلاد منایا،اس سے قبل عدنان لودھی نے تلاوت قرآن کریم سے کانفرنس کا آغاز کیا،پرویز الطاف، محمد اشرف اور عندلیب اسد نے ہدیہ نعت پیش کیا،آخر میں بریانی و متنجن سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔
Leave a Reply