rki.news
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 13ستمبر 2025
ملتان ۔وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے ریسرچ فارم جلالپور پیروالہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ فصلات و کھیتوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ واقعی کسانوں اور مقامی آبادی کے لیے نہایت مشکل وقت ہے۔وائس چانسلر نے ڈائریکٹوریٹ آف فارمز اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ کی ان کوششوں کو سراہا جن کے ذریعے فصلات، زرعی اجناس اور یونیورسٹی کے قیمتی اثاثوں کو بچایا گیا۔ انہوں نے ڈاکٹر ناصر نیاذ کی اس کاوش کو بھی سراہا کہ انہوں نے جانوروں کے لیے مفت ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم کیا۔ اسی طرح خاص طور پر فارم منیجر محمد عابد رضا کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے نہ صرف یونیورسٹی کے اثاثے محفوظ رکھے بلکہ بے گھر سیلاب متاثرین کو پناہ، جانوروں کے لیے چارہ اور صاف پینے کا پانی بھی فراہم کیا۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر زور دیا کہ سیلاب متاثرہ افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، خواہ وہ صاف پینے کے پانی کی صورت میں ہو، جانوروں کے لیے چارے اور ادویات کی فراہمی یا عارضی پناہ گاہوں کی شکل میں۔ انہوں نے مذید کہا کہ یونیورسٹی کسان برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی، بالکل اسی طرح جیسے اس نے 2022-23 کے سیلاب کے دوران نجی شعبے کے تعاون سے خدمات انجام دی تھیں۔
اس دوران سیلاب متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے بھی وائس چانسلر سے ملاقات کی اور تعاون کی درخواست کی۔ وائس چانسلر نے انہیں یقین دلایا کہ یونیورسٹی اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر پہلے سے داخل شدہ طلبہ کی مدد کرے گی اور یہ سیلاب زدہ علاقوں کے کوئی بھی حقدار طلبہ فیس کی عدم دستیابی کی بنیاد پر نئے داخلے سے محروم نہیں رہیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر وزیر احمد ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ،محمد رفیق فاروقی خزانچی،محمود عالم خان ڈپٹی ڈائریکٹر فارمز بھی موجود تھے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply