Today ePaper
Rahbar e Kisan International

سیاست اور کھیل ایک غیر فطری امتزاج

Articles , Snippets , / Wednesday, September 17th, 2025

rki.news

کرکٹ برصغیر کے عوام کے لیے محض ایک کھیل نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے والی ایک تہذیبی اور جذباتی رشتہ داری ہے۔ لیکن افسوس کہ بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی اور بےجا سیاسی مداخلت نے بارہا اس کھیل کے حسن کو مجروح کیا ہے۔ کبھی ویزے روکے گئے، کبھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط توڑے گئے، اور کبھی غیر ضروری دباؤ ڈال کر آئی سی سی جیسے عالمی ادارے کو اپنی مرضی کے مطابق جھکایا گیا۔ کھیل کا مقصد فاصلے مٹانا اور عوام کو قریب لانا ہے۔ جب حکومتیں کھیل کو سیاسی انتقام کا میدان بنا دیں تو اس کا نقصان صرف کھلاڑیوں یا ٹیموں کو نہیں بلکہ کھیل کی ساکھ کو بھی ہوتا ہے۔ سیاست اور کھیل کا امتزاج ایسا زہر ہے جو شائقین کی خوشیوں کو بھی کڑوا کر دیتا ہے پاکستان اور بھارت کا حالیہ کرکٹ تنازعہ پر آئی سی سی (International Cricket Council) سے توقع تھی کہ وہ غیر جانبداری سے فیصلے کرے گا۔ مگر عملاً اکثر ایسا لگتا ہے جیسے یہ ادارہ بھارتی دباؤ کے سامنے خاموش تماشائی بنا کھڑا ہے۔ بعض مواقع پر تو اس کا کردار “آئی سی سی” سے زیادہ “اوہ آئی سی (oh I see)” کا لگتا ہے، جیسے کہہ رہا ہو:”ہاں جی، بھارت کی مرضی کو ہم دیکھ رہے ہیں اور مان رہے ہیں!”
یہ طنزیہ حقیقت کرکٹ کے وقار پر ایک سوالیہ نشان ہے۔اگر عالمی ادارہ چند ممالک کے دباؤ پر اصول بھلا دے تو پھر انصاف اور برابری کہاں رہتی ہے؟ ایسی صورتحال میں آئی سی سی کے لیئے اب بھی وقت ہے کہ آئی سی سی اپنے وجود کو “اوہ آئی سی” کی طنزیہ پہچان سے نکالے اور حقیقی غیر جانبداری ثابت کرے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی پر خاموش رہنے کے بجائے اصولی فیصلے کرے۔ اگر یہ ادارہ خود کو عالمی اور معتبر ثابت کرنا چاہتا ہے تو اسے ہر رکن ملک کو برابر مواقع دینے ہوں گے۔ بصورتِ دیگر اس کی ساکھ اور شفافیت ہمیشہ کے لیے سوالیہ نشان بن جائے گی آئی سی تمام اراکینِ بورڈز کو اس بات پر پابند کرے کہ کھیل کو سیاست سے بالاتر رکھا جائے۔
کرکٹ میں سیاست کی مداخلت کھیل کے حسن کو مسخ کر رہی ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیا جائے، ورنہ آنے والی نسلیں کرکٹ کو “بیٹ اور بال” کا نہیں بلکہ “مفاد اور دباؤ” کا کھیل سمجھیں گی۔

بنتِ پاکستان کے قلم سے
شازیہ عالم شازی


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International