Today ePaper
Rahbar e Kisan International

غزل

Poetry - سُخن ریزے , Snippets , / Thursday, September 18th, 2025

rki.news

راہِ زن راه میں چھپے ہوئے ہیں
راستے پر خطر بنے ہوئے ہیں

اپنی چالیں سبھی چلے ہوئے ہیں
فتنہ گر سب کے سب ملے ہوئے ہیں

احتیاط آپ کو ضروری ہے
دشمن جاں جلے بھنے ہوئے ہیں

پیٹھ پیچھے وہ بولتے ہیں بہت
روبرو گویا منہ سلے ہوئے ہیں

جال مکر و ریا کے پھیلا کر
کچھ شکاری اُدھر چھپے ہوئے ہیں

چہچہاتے ہوئے پرندوں کے
رنگ چہرے کے کیوں اُڑے ہوئے ہیں

اپنے ہی دوست کی ترقی پر
اپنے ہی دوست کچھ جلے ہوئے ہیں

مارتے ہیں اُنھیں کو پتھر لوگ
جن درختوں پہ پھل لگے ہوئے ہیں

آپ تنقید کر رہے ہیں بہت
آپ کیا دودھ کے دھلے ہوئے ہیں

سر زمینِ قطر پہ گل کی مثال
بن کے اُردُو ھمیں کھلے ہوئے ہیں

دل میں ملت کی بات پر منصور
دشمنی کرنے پر تلے ہوئے ہیں

منصور اعظمی دوحہ قطر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International