rki.news
دوحہ (نمائندہ خصوصی)
پاکستان ویلفیئر فورم (PWF) نے نووا ہیلتھ کیئر سینٹر کے تعاون سے گزشتہ ہفتے پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک کامیاب فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ صبح 8 بجے مقررہ وقت پر شروع ہوا اور 11:30 بجے تک جاری رہا، جس میں بڑی تعداد میں فیملیز اور کمیونٹی ارکان نے شرکت کی۔
اس موقع پر قائم مقام صدر پاکستان ویلفئر فورم قیصر انور صاحب نے شرکت کرتے ہوئے نووا ہیلتھ کیئر سینٹر کی انتظامیہ، ڈاکٹروں اور عملے کا فرداْ فرداْ شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹرز نے اپنی خدمات پیش کیں جن میں گائنی، ای این ٹی، ڈینٹل، جنرل پریکٹشنر، بچوں کے ڈاکٹر اور فزیوتھراپی کے ماہرین شامل تھے۔ وزیٹرز نے ان ماہرین سے مفت معائنہ اور رہنمائی حاصل کی اور میڈیکل ٹیسٹ کروائے۔
نووا ہیلتھ کیئر سینٹر کی جانب سے تمام شرکاء کو آئندہ علاج کے لیے 50 فیصد تک رعایتی واؤچرز بھی فراہم کیے گئے۔ وزیٹرز کا استقبال اور رہنمائی پاکستان ویلفیئر فورم کے رضاکاروں نے کی۔
کیمپ میں PWF کے آفس کوآرڈینیٹر صابر ظہور صاحب ، میڈیا کمیٹی کے سربراہ لیاقت ملک صاحب ، فیملی ویلفیئر کمیٹی کے رکن محمد ادریس صاحب نے بھی شرکت کی۔
اس کے علاوہ فیملی ویلفیئر کمیٹی کی رُکن مسز شاہدہ خان نے بھی شرکت کی۔ جنہوں نے کیمپ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے
نوا ہیلتھ کیر کی انتظامیہ ، ڈاکٹرز اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔
کیمپ کے کامیاب انعقاد میں رضاکاروں علی شان، احمد ارشاد، منیب ظفر، ہبہ ایاز اور جویریہ عتیق نے نمایاں خدمات انجام دیں۔
مشہور برانڈ احمد المغربی پرفیومز کے کنٹری مینیجر برائے ترویج جناب سیف الرحمٰن الہاشمی نے شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹروں، عملے، وزیٹرز اور رضاکاروں میں مسحُور کُن خوشبو والے عطر و بخور تقسیم کیے جسے سب نے سراہا۔
شرکاء نے صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر پاکستان ویلفیئر فورم اور نووا ہیلتھ کیئر سینٹر کے اس اقدام کو نہایت مفید اور کمیونٹی کے لیے قابلِ ستائش قرار دیا۔
آخر میں قائم مقام صدر قیصر انور نے مسز شاہدہ خان کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے اس کامیاب کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا۔
قیصر انور صاحب نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ بھی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اسی جذبے کے ساتھ خدمات فراہم کی جاتی رہیں گی۔
⸻
تحریر: عتیق الرشید
دوحہ، قطر
Leave a Reply