Today ePaper
Rahbar e Kisan International

خدمتِ انسانیت سے سرشار۔۔ڈپٹی کمشنر ہری پور(وسیم احمد صاحب)

Articles , Snippets , / Thursday, September 25th, 2025

RKI.NEWS

سماج اور زندگی کا گہرا ربط بہار زندگی کے نظریہ کو اجاگر کرتا ہے۔موصوف وسیم احمد صاحب ڈپٹی کمشنر ہری پور بھی تو درد مند دل کے مالک اور خدمت انسانیت کے جذبہ سے سرشار رہتے اپنا مقدس فرض ادا کرنے کے لیے ہمہ کوشاں رہتے ہیں۔سماج میں رہنے والوں کی خبر گیری اور ان کے مسائل سے آگاہی کے لیے شہر سے دیہات تک مراکز صحت٬تعلیمی اداروں اور پٹوار خانوں کے دورے احسن عمل ہے۔اس سے نہ صرف اداروں کی کارکردگی کا جاٸزہ لینے میں مدد ملتی ہے بلکہ درد مندوں کی پذیراٸی بھی ہوتی ہے۔ماہرین کی نظر میں عظمت کے تاج ان شخصیات کے سر پر سجتے ہیں جو اپنی زندگی خدمت انسانیت کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔کارکردگی تو ایسا حسین نمونہ ہے جس سے انسان کی قدرومنزلت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔انسانیت کی خدمت اور قدروقیمت کا احساس تو انمول ہیرہ ہے۔سماج میں پھول جیسے لوگ بیماریوں سے محفوظ رہیں تو یہ خوبصورتی کی علامت ہے۔ڈپٹی کمشنر ہری پور کا شمار بھی تو ان ہستیوں میں ہوتا ہے جو اس راز سے بخوبی آگاہ ہیں بقول شاعر:-
درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو
موصوف دل کے آنگن میں احساس کی تازہ کلیاں سجاۓ مراکز صحت ریحانہ٬بانڈی شیر خان اور سراۓ صالح جیسے مقامات پر بھی مریضوں کا احوال اور اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے پہنچ جاتے اور مقدس فرض پورا کرتے ہیں۔اور یہ سوال موصوف کو بے تاب بھی رکھتا ہے ”کس حال میں ہیں میرے شہر کے لوگ“
اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے آۓ روز دورے کرتے اور خدمت انسانیت کے لیے سرگرداں رہتے ہیں۔ڈینگی کے خلاف اقدامات ہوں کہ پولیو کے انسداد کا معاملہ موصوف عوام کی آگاہی کے لیے متحرک رہتے ہیں۔یہی تو احسن عمل ہے جس سے انسانیت سے محبت کے جذبہ کا اظہار ہوتا ہے۔ایک ذمہ دار ہستی کے زیر نگرانی پوری ٹیم ضلع ہری پور کی ہر قسم کی فضا کو بہتر بنانے کے لیے تسلسل سے اپنا کام کرتی ہے تو یہ شاندار روایت ہے۔صحت کا معاملہ تو بہت اہم ہے۔جب مراکز صحت میں ماحول بہتر ہو گا تو اطمینان کی روایت کو فروغ ملے گا۔غربت٬بےروزگاری اور افلاس کے ہاتھوں مجبور اور پریشان حال لوگوں کی خبر گیری تو موصوف کا بہترین طرز عمل ہے۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جب اداروں کی کارکردگی بہتر ہو گی تو اعتماد کی فضا پیدا ہو گی۔موصوف کے تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کے دورے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔یقینی طور پر ایک ذمہ دار نگران شہر جب خبر لینے کے لیے میدان میں نکلتا ہے تو اصلاحات کا عمل تیز ہوتا ہے۔موصوف جس عزم اور ہمت سے اداروں میں بہتری لانے کے لیے اور عوامی مساٸل کے حل کے لیے کوشاں ہیں یہ سماج میں رہنے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی ہے۔انسانیت کی قدروقیمت کا احساس جب زندہ رہتا ہے تو معاشرے قاٸم رہتے ہیں۔افسردہ لوگوں کے لیے خبر گیری ایک ایسا خوبصورت عمل ہے جس کے بہت گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔موصوف تو انسانوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔مسائل اور پریشانیوں کے گرداب میں ڈوبتے لوگ تو ان سے ایک امید اور آس لگاۓ بیٹھے ہیں۔ان کا عہد سنہری حروف میں لکھا جاۓ گا۔موصوف کی مصروفیات تو سنہری الفاظ کے ساتھ لکھنے کے قابل ہیں۔بغیر امتیاز ہر قسم کے افراد کے لیے نیک تمنا رکھنا تو موصوف کا خاصا ہے۔سماج کی خدمات میں اداروں کا کردار انتہاٸی اہمیت رکھتا ہے۔عوامی٬سماجی حلقوں کی نگاہ میں یقینی طور پر موصوف کی عزت اور قدر میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔بس یہ راز مدنظر رہے ”درد و غم میں ڈوبی انسانیت کے لیے مثبت اور ٹھوس اقدامات عبادت  کے مترادف ہے“


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International