Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Tuesday, October 7th, 2025

rki.news

پریس ریلیز 07اکتوبر 2025

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی ہدایت پر بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اکتوبر پوری دنیا میں بریسٹ کینسر آگاہی ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان نے کہا کہ بریسٹ کینسر ایک سنجیدہ صحت عامہ کا مسئلہ ہے جو پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے ہر نویں خاتون اس مرض کے خطرے سے دوچار ہے۔پاکستان ایشیاء میں بلند ترین شرح بریسٹ کینسر والے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔اس موقع پر رضیہ شیخ نے تارے زمین پر ٹرسٹ(TZP) کی سماجی و فلاحی خدمات اور خواتین کی صحت کے لیے جاری آگاہی اقدامات پر روشنی ڈالی۔سیمینار میں معروف ماہرین طب انکولوجی کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر ہادیہ اور ڈاکٹر ماہین نے طالبات کو بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص اور حفاظتی احتیاطی تدابیر کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔طالبات نے ماہرین سے سوالات بھی کیے۔شرکاء کو بروشرز آگاہی مواد اور ابتدائی خود معائنے سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی تاکہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے باخبر اور محتاط رہیں۔جامعہ زرعیہ ملتان مستقبل میں بھی صحت عامہ سے متعلق ایسے بامقصد پروگرامز کے انعقاد کا عزم رکھتا ہے تاکہ ایک صحت مند اور باشعور معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International