rki.news
پریس ریلیز 13اکتوبر 2025
ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں محکمہ موسمیاتی تبدیلی ،یونیسکو چیئر برائے لو کاربن اور گرین یوتھ موومنٹ کلب کے زیر اہتمام پرندوں کی ہجرت کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے پرندوں کی ہجرت بارے پوسٹرز کی نمائش کی تاکہ سوسائٹی کو پرندوں کی اہمیت اور ان کی بقا سے متعلق سائنسی بنیادوں پر آگاہی فراہم کی جائے۔اس عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بیمار اور زخمی پرندوں کی بقا کے لیے آگاہی ڈرامے اور ٹیبلوں پیش کیے گئے۔اویس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے طلبہ کے پرندوں کی ہجرت پر کی گئی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر مقرب علی نے شرکاء کو عالمی دن کی مناسبت سے روشناس کروایا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply