Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان

Articles , Snippets , / Thursday, October 16th, 2025

rki.news

پریس ریلیز 16اکتوبر2025
ملتان۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع پر سیمینار اور علمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی( تمغہ امتیاز)اور پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملتان بختاور تنویر شیخ نے افتتاح کیا۔ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع قوم کے مستقبل کے لئے غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہم اقدامات کے تھیم پر طلباء نے مختلف قسم کے پوسٹرز اور فوڈ پروڈکٹس بنائے اور پوسٹر رائٹنگ میں بھی حصہ لیا۔اس کا مقصد طلباء میں اور لوگوں میں شعور بیدار کرنا تھا کہ ہم ایکیڈیمیا اور انڈسٹریز کے باہم اشتراک سے کس طرح اپنے خوراک کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا بہت بڑا مسئلہ خوراک کا ضائع ہونا ہے اور ہم اس کو انڈسٹریز کے ساتھ مل کر حل سکتے ہیں اور بہتر طریقے مہیا کر سکتے ہیں جس میں ہم خوراک کے ضائع ہونے کی وجوہات کو کم کریں گے۔ وائس چانسلر نے فیکلٹی ممبران کی اس کاوش کو خوب سراہا کے وہ ہر ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع پر ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور طلبہ میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پریزیڈنٹ میاں بختاور تنویر شیخ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں سب سے بڑا مسئلہ خوراک میں پروٹینز کی کمی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو نیوٹریشن کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،اس کمی کو دور کرنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ پولٹری کے بزنس کو فروغ دینا ہو گا اور فوڈ سیکیورٹی کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ آج کے دور میں اے آئی کی بڑھتے ہوئے ٹرینڈ میں زراعت کو بھی شامل کرنا ہوگا تاکہ ہم بہتر طریقے سے زراعت کے مسائل کو حل کر سکیں اور خوراک کی کمی کو بھی پورا کر سکیں۔ اکیڈیمیا کو ساتھ ملا کر بزنس کو فروغ دینا ہوگا نوکری کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ ہم کس طرح سے اپنا ایک نیا کاروبار کو فروغ دے سکتے ہیں۔اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر (ریکٹر مسرت انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ملتان ) نے بھی تھیم کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبہ میں خوراک کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کروایا اور بتایا کہ آج کے طلبہ ہی خاص طور پر سامنے بیٹھے فوڈ ٹیکنالوجسٹ اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
آخر میں پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق (ڈین فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز) نے تمام آنے والے مہمانوں اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور پوزیشن ہولڈرز کو انعامات تقسیم کیے گئے اور وائس چانسلر نے پوزیشن ہولڈر طلباء کے پوسٹر اور سٹوری رائٹنگ کے تھیم پر توجہ دلوائی تاکہ پوزیشن لینے والے طلبہ کا پیغام ہر شخص تک پہنچے اور طلبہ میں خود اعتمادی بھی پیدا ہو۔اس موقع پر عامر افتخار،میاں محمد شہباز،چوہدری عبدالستار ،چوہدری محمد جمیل، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد شہباز ،ڈاکٹر شمس مرتضی ، ڈاکٹر شبیر احمد، ڈاکٹر نگہت رضا، ڈاکٹر محمد سبط عباس،ڈاکٹر ندا فردوس انعم اسحاق،انعم لیلہ اور مسٹر محمد عثمان اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International