اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ بھارت اپنی فوج اور پولیس کی دہشت گردی کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیر میں حق خودارادیت کے مطالبے کو دبا نہیں سکتا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو فوجی اور پولیس چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019کے بعد اسرائیلی طرز پرکشمیریوں کی زمینوں پرقبضہ کر لیا ہے اور جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں اور غیر کشمیریوں کو زمینیں الاٹ کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑے پیمانے پر غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کرکے علاقے میںآبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے۔محمود احمد ساغر نے کہا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے
امتیاز وانی
سیکرٹری اطلاعات
کل جماعتی حریت کانفرنس ازاد جموں کشمیر و پاکستان
Ad debug output
The ad is not displayed on the page
current post: سلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس, ID: 3974
Ad: Ad created on April 11, 2026 1:04 am (51053)
Placement: After Content (51146)
Display Conditions
specific pages| Ad | wp_the_query |
|---|
| post_id: 3974 is_singular: 1 |
Find solutions in the manual
Ad debug output
The ad is not displayed on the page
current post: سلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس, ID: 3974
Ad: Ad created on April 11, 2026 1:17 am (51056)
Placement: AfterContent (51054)
Display Conditions
Find solutions in the manual
Leave a Reply