تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

حکمران اگر آمدنی نہیں بڑھا سکتے تو اخراجات ہی کم کر لیں

Articles , Snippets , / Wednesday, April 10th, 2024

جب ہم پڑوسی مُلک ہندوستان اور سابقہ مشرقی پاکستان موجودہ بنگلہ دیش کی معاشی ترقی پر نظر ڈالتے ہیں تو ہماری نظریں شرم سے جھک جاتی ہیں. اگر ہمارے حکمرانوں کو ہماری حالت زار پر ترس آجائے تو غیر ضروری اخراجات کو روکنے کے لئے غیر سیاسی ماہرین معاشیات کی کمیٹی بنا کر انہیں غیر ضروری اخراجات میں خاطر خواہ کمی کرنے کی سفارشات پیش کرنے کی ذمہ داری سونپیں جو مندرجہ ذیل معاملات پر بھی غور کریں
1- اعلیٰ سرکاری افسران کی تنخواہوں اور مراعات میں خاطرخواہ کمی
2- ارکانِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں خاطر خواہ کمی
3- ارکانِ پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینے کی بجائے یہ ذمہ داری متعلقہ محکموں کو سونپیں
4- سال 1990 کے بعد سے سیاستدانوں اور ان کے اہل و عیال کے اندرونِ مُلک اور بیرونِ مُلک اثاثوں، بینک اکاؤنٹس، اور دیگر ذرائع آمدنی کی تفصیلات عام کریں.
5-مختلف کھیلوں خصوصاً کرکٹ کی مد میں کئے جانے والے اخراجات میں کمی یا ختم کئے جائیں
6- عوام کو امدادی کارڈز، فری گھر، لیپ ٹاپس وغیرہ سے ضرور نوازیں مگر جب بیرونی قرضے واپس کر دئیے جائیں 7-عدالتوں سے براہِ راست کاروائی کو فی الحال معطل کر کے میڈیا کو کروڑوں روپے کی ادائیگی سے بچیں
8- زرعی اراضی کو رہائشی، تجارتی یا کسی اور مقصد کے استعمال میں لانے پر قطعاً پابندی نافذ کریں تاکہ خوراک اور پوشاک کی ضروریات کے لئے بیرونی ذرائع پر انحصار کر کے زر مبادلہ کا زیاں نہ کریں.
9-سرکاری ملازمین کو مدتِ ملازمت کی تکمیل کے بعد کسی سرکاری یا نیم سرکاری محکمے میں دوبارہ تعینات نہ کیا جائے.

ہم کو تو مُیسر نہیں مٹی کا دِیا بھی
گھر پِیر کا بجلی کے چراغوں سے ہے روشن
(علامہ اقبال)
شہزادہ ریاض


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International