rki.news
پریس ریلیز 29اکتوبر 2025
ملتان۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ترکیہ کے قومی دن کی مناسبت سے ثقافتی پروگرام اور “Seed Without Borders” کے عنوان سے ایک بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے ممتاز بیج کے ماہرین، نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ، فیڈرل سیڈ سر ٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، پاکستان اور ترکی کی سیڈ کمپنیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ ویبینار ترکی کے یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔ ویبینار کے آغاز میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے پاکستان کےسیڈ سیکٹر کا جامع جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے بطور چیئرمین نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ،سیڈ سیکٹر کی ترقی اور جرم پلازم کی امپورٹ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ترکیہ سیڈ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کنان یالواج نے ترکیہ کی بیج صنعت کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون پر روشنی ڈالی، اکارڈا کےسیڈ سسٹم سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد امتیاز نے خشک علاقوں میں پائدار بیج کے نظام کی تشکیل پر عالمی تجربات بیان کیے۔میندروس سیڈ انڈسٹری ترکیہ کے جنرل منیجر نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ مشترکہ ریسرچ اور کپاس کی ورائیٹیز کے بارے آگاہی دی۔
سیڈ سسٹم سپیشلسٹ CIMMYT ڈاکٹر عبد الرحمن بشیر نے گندم اور مکئی کے عالمی بیج کے نظام کو مضبوط بنانے میں ادارے کے کردار پر روشنی ڈالی۔اکدینیز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فائق کانتار نے ترکیہ کے زرعی و بیج سیکٹر میں سرمایہ کاری اور پاک۔ترکیہ تعاون کے مواقع پر اظہار خیال کیا۔ویبینار کےاختتام پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے پاکستان کے سیڈ سسٹم کی بہتری کے لیئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔اس کے ساتھ یونیورسٹی میں ترکیہ کا قومی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا یونیورسٹی میں طلباء کلبز سوسائٹیز نے ترکیہ کے کلچر پیش کیے اور پاکستان ترکیہ کے باہمی رشتے کو اجاگر کیا۔ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر نادر نقاش نے ترکیہ کی ثقافت اور تعلیم نظام اسکالرشپ بارے تفصیلی پریسنٹیشن دی۔اس موقع پر ڈاکٹر عثمان جمشید سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply